منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف جموں پولیس کی کاروائیاں
کوڈین فاسفیٹ اور چرس سمیت 6افراد گرفتار ،معاملہ درج
نیوز ڈیسک
جموں //منشیات اور نشیلی ادویات کے خلا ف مہم جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات اور لاکھوں روپے مالیت کی چرس ضبط کر کے6 افراد کو سلاخوںکے پیچھے دھکیل کر تحقیقات شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب سے جموں آ نے والی دو مال بردار ٹرکوںکو سانبہ پولیس نے منسار موڑ کے مقام پر روک کر تلاشی لی جس کے دوران ان سے پولیس نے دو ہزار 2214کوڈین فاسفیٹ نام کی نشیلی ادویات بر آ مد کر کے دو ٹرکوںکو ضبط کیا اور نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والے وادی کے رہنے ولے چار افراد وامق احمد ڈار ساکنہ سونہ وار سرینگر ،عاقب گل ساکنہ کھنمو ،شکیل احمدڈار ساکنہ دورہ شاہ آباد ،اشفاق منطور ساکنہ کھن مو پانپور کی گرفتاریاں عمل میںلا کرتحقیقا ت شروع کر دی ۔اسی طرح جموں پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران منشیا ت کاکاروبا رکرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلو پانچ سو گرام اعلیٰ میعا رکی چرس بر آ مدکرکے منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔جموں پولیس نے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف کاروئیاں جاری رکھنے کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ مصد قہ اطلاع ملنے پرپولیس نے نشیلی ادوات اور منشیات کا کا روبار کرنے والے چھ افراد کورنگیں ہاتھوں دبوچ کر سلاخوںکے پیچھے دھکیل دیا اور مذیدگرفتاریوں کو خارج از امکامن قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
خورشید گنائی نے آنیوالے سیاحتی سیزن کےلئے تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے محکمہ سیاحت کے افسروں کی ایک میٹنگ میں ریاست میں آنے والے سیاحتی سیزن کے لئے تیاریوں کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سیاحت، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر، ڈائریکٹر ٹورازم جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے سٹیٹ کیبل کار کارپوریشن لمٹیڈ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے گالف ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی، سیکرٹری رائل سپرنگ گالف کورس سرینگر، سیکرٹری جموں توی گالف کورس سدھڑا جموں، سیکرٹری کشمیر گالف کورس کلب سرینگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکریشن کشمیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم لیہہ/ کرگل میٹنگ میں موجود تھے۔محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے صلاحکار نے سیاحوں کو وادی کی سیر کی جانب راغب کرنے کے لئے تشہیری مہم کی تیاریوں کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ریاست کے تینوں صوبوں کے سیاحتی مقامات کو اُجاگر کرنے پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران صلاحکار کو تشہیری منصوبوں اور سیاحتی اعتبار سے اہم اشیا کی مارکیٹنگ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ سیاحوں کو وادی کی سیر کے لئے راغب کرنے کے لئے تشہیری مہمات تشکیل دی جارہی ہیں۔انہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت جموں نے2019 کے لئے سیاحتی کلینڈر بھی جاری کیا ہے۔ناظم سیاحت کشمیر نے بتایا کہ مختلف سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لئے دہلی اور ممبئی ہوائی اڈوں میں ایل ای ڈی لائٹیس چلائی جارہی ہیں جبکہ مختلف ریاستوں اور ملیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سمیت مختلف مقامات پر روڈ شو بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مرکبانوں، شکارہ واروں، رافٹنگ اور دیگر خدمات کے حوالے سے ریٹ لسٹ کے بارے میں بھی صلاحکار کو جانکاری دی۔صلاحکار نے آئی پی ایل میچوں کے دوران کھیل کود سے متعلق چینلوں پر اشتہارات چلانے کے لئے منصوبے داخل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مختلف سیاحتی مقامات کے بہتر رکھ رکھاو¿ اور بیت الخلاو¿ں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔صلاحکار نے لداخ خطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کے لئے تشہیری مہمات کے لئے بجٹ دستیاب رکھنے کے بھی احکامات دیئے۔
کیمیائی کھادوں کی سٹاک اور سپلائی پوزیشن کاجائزہ
ناظم زراعت کشمیر کا معیاری کیمیائی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور
سری نگر//ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی اورڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ جے اینڈ کے عبدالرحیم سامون نے انفورسمنٹ ایجنسیوں،کھاد کمپنیوں کے نمائندوں اورہول سیل ڈیلروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران صوبہ کشمیر میں کیمیائی کھادوں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افیسران بھی موجو دتھے۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کے مفادات کو فروغ دینے اور کیمیائی کھادوں کو کسانوں کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کا وعدہ بند ہے تاکہ معیاری فصل کی پیداوار یقینی بن سکے۔انہوںنے کہا کہ کھادیں اہم اشیا¿ ایکٹ کے زمرے میں آتی ہیں،چنانچہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ نے روزانہ بنیادوں پر سٹاک پوزیشن کو روزانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔
بشنا میں کبیر نیروان دیوس منایا گیا
جموں //آل جموں وکشمیر شری صد گورو کبیر سبھا کی جانب سے کبیر نیروان دیوس کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں جموں ،سانبہ ،کٹھوعہ ،ادہم پور اور ریاسی کے مختلف علا قوں سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس سے قبل بڑی براہمنان سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو کہ مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے بشنا میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب کے دوران مقررین نے سنت کبیر کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تلقین کی کہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ سچائی کا راستہ اختیار کرے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے آل جموں وکشمیر شری صد گورو کبیر سبھا کے صدر ایس سی بھگت نے کہاکہ سنت کبیر کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بھگت کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کو پسماندگی سے باہر نکالنے کےلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔سبھا لیڈران نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایس ٹی ،ایس سی طبقہ کےلئے ریزرویشن کے سلسلہ میں جاری حکم نامے کو جلداز جلد لاگو کرے ۔اس پروگرام مین کانگریس سنیئر لیڈر اور سابقہ وزیر مولہ رام ،جے ایل بھگت ،گورو رام بھگت ،پروفیسر اشوک بھگت ودیگران بھی موجود تھے ۔
چاڑک برادری جموں و کشمیر کا تعزیتی اجلاس
جموں //چاڑک برادری جموں وکشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر ٹھا کر دلجیت سنگھ چاڑک کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر چاڑک برادری کے متعدد اراکین موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی جانب سے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کو اجا گر کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے چاڑک برادری جموں وکشمیر کے صدر نے اپنے خطاب میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طبقہ کو اس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا ہے جہاں وہ اپنے مسائل کو آسانی کےساتھ اجا گر کر سکتے ہیں ۔اس تعزیتی اجلاس میں ٹھا کر جگدیو سنگھ ،سکھدیو سنگھ چاڑک ،ٹھاکر سورن سنگھ ،یشپال سنگھ ،سرجیت سنگھ چاڑک ودیگران بھی موجود تھے ۔