جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لفافوں کے غیر قانونی استعمال کےخلاف مہم شروع کی گئی جس کے دوران بھاری مقدار میں لفافوں کو ضبط کر لیا گیا ۔جموں مئیر چندر موہن گپتا کی ہدایت پر کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسرکی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ایس آر او 45آف 2017کی عمل آوری کو یقینی بنایا جائے ۔اس ٹیم کی طرف سے نروال سبزی منڈی ،میوہ مارکیٹ ،نروال چوک ودیگر علاقوں میں کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ٹیم نے 5کوئنٹل ممنوع لفافے ضبط کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 14ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر کے کہ جموں میں روزانہ 350ٹن گندگی پید ہو تی ہے جس میں 20فیصد سے زائد ممنوع لفافے شامل ہوتے ہیں جوکہ قدرتی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر لفافوں کو جمع کرنے والوں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔