جموں // اعلیٰ احکام کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے جموں میں قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کےخلاف مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ٹریفک احکام کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک جموں کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران مسافروں گاڑیوں کے علا وہ سکول بسوں ودیگر مال بردار گاڑیوں کےساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں اور ان سے ہونے والے حادثات کو روکنے کےلئے ٹریفک احکام نے ضلع سانبہ،،کٹھوعہ ،جموں راجوری اور پونچھ کے ڈرائیوروں کےلئے تازہ ایڈوائزری جاری کردی تھی ۔ٹریفک پولیس جموں دیہی کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ صوبہ جموں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی وحادثات کو روکنے کےلئے مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنے مکمل کاغذات ساتھ رکھیں جبکہ غلط پارکنگ سے بچتے ہوئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو ضروری قرار دے دیا ہے ۔شہر کے مختلف علا قوں میں شروع کی گئی مہم کے دوران ٹریفک پولیس کی طرف سے ضروری لورزامات نہ ہونے ،اور لوڈنگ ،تیز رفتاری ،ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ،سیٹ بیلٹ ،غلط پارکنگ کرنے والوں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی ۔ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں جبکہ قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔