ادہمپور //ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ ،آئی پی ایس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں این جی او (جیو اور جینے دو) کے اشترک سے زیر قیادت سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہریش کوتوال کی قیادت میں پیر کے روزمنشیات مُخالف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خاب میں این جی او کے چیر مین طارق شاہ نے ریسورس پرسن مندیپ سنگھ جموال(ریٹائرڈ ایس پی) اور ایڈوکیٹ و ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس اودہمپور سوتنتر دیو کوتوال نے جیل کے قیدیوںکو منشیات سے دور رہنے کی جانب مائل کیا۔انہوں نے منشیات کی بدعت کے خلاف اور انسانی جانوں پر اسکے مُضر ثرات پر لیکچر دیا ۔پروگرام کے اختتام پر جیل سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال نے منشیات کی بدعت کے مُضر اثرات پر لیکچر دیا اور اس بدعت سے اُبھرنے کے لئے تعاون طلب کیا۔جیل کے قیدیوں نے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر جیل سپرانٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔