جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی سماج کے تمام طبقوں کی بھلائی کی وعدہ بند ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتانے یہاںاپنی رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں کے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر سابقہ وزیر پریہ سیٹھی، پارٹی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی،بلدیو بلوریہ، سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا ، جگل ڈوگرہ، ونے گپتا، انیل ماسون ، انیل شرما و دیگران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مخالفت کے باوجود سماجی خدمت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سابقہ سرکاروں کے پروجیکٹ تکمیل کرنے کےلئے بی جے پی کی نکتہ چینی کر رہے ہیں ،تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ان کاموں کی تکمیل کیوںنہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ریاست میں لمبے عرصہ سے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تمام 133 کروڑ لوگوں کو فقط بھارتی تصور کر رہے ہیں۔گپتا نے کانگریس ،پی ڈی ڈی اور این سی پر ریاست کی پسماندگی اور غربت کا الزام لگایا ۔ اور کہا کہ ان تمام پارٹیوں نے ریاست کے تمام طبقوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں نے مسلمانوں کو مودی کے نام سے خوف پیدا کرکے مسلمانوںکے ووٹ حاصل کئے اور اب جب کہ مودی سرکار کی کارکردگی کی وجہ سےان طبقوں میں خوف دور ہو گیا ہے اور اب یہ لوگ بے خوف ہو کر بی جے پی کے ووٹ کر رہے ہیں۔