جموں //جموںخطہ کے متعدد کالجوں کے10 ۔این ایس ایس رضاکاروں کی ایک ٹیم نے ہماچل پردیش میںمنعقدہ سات روزہ قومی یکجہتی کیمپ میں شرکت کی۔کیمپ میں مختلف ریاستوں کے تقریباً 250 رضاکاروں اور 20 پروگرام افسروں نے شرکت کی۔کیمپ میں مختلف سرگرمیاں اور مقابلے منعقد کئے گئے ،جو صُبح پرارتھنا اور ڈرل سے شروع ہوکر شام کو ثقافتی پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہو جاتے تھے۔
جموں یونیورسٹی کی ٹیم نے مُختلف مقابلوں بشمول اشتہار بنانے، نعرے لکھنے، مونو ایکٹنگ، رنگولی ، ڈانس ،بحث و مباحثہ، ثقافتی پروگرام کی ادلہ بدلی، مضمون نویسی، کہانی نویسی، سکٹ گروپ ،ڈانس مقابلوں وغیرہ میں شرکت کی۔جموں یونیورسٹی کی ٹیم نے کیمپ کے دوران5 ٹرافیاں حاصل کی۔ کیمپ میں شرکت کرنے والوں میںوکاس پنڈتا، روبینہ جموال، شوانی مینیا، سونالی شرما ، پلک بھارتی، ترپتا دیوی، رہتک ورما ، آشیش شرما ،روی بڈھیال اور شرمیش کمار شامل تھے۔ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج بسوہلی کے پروفیسر راکیش سنگھ چاڑک کو بطور انچارج روانہ کیا گیا تھا۔این ایس ایس پروگرام کارڈینیٹر ڈاکٹر وشال رکشا نے کیمپ کے دوران ٹیم کے کاوشوں کی ستائش کی۔