Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جماعت اسلامی کے بعد یاسین ملک کی قیادت والی لبریشن فرنٹ غیر قانونی قرار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی//مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی کے بعد محمد یاسین ملک کی سربراہی والی لبریشن فرنٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے5 برسوں کیلئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے جمعہ کو لبریشن فرنٹ کو انسداد غیر قانون سرگرمیوں کی دفعات کے تحت غیر قانونی قرار دیا۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی،جس کے دوران فرنٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ فرنٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے یہ’’ اندرونی سلامتی کیلئے نقصان دہ اور امن عامہ میں رخنہ‘‘ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ،یہ ملک کی سالمیت اور اتحاد میں خلل ڈالنے کی صلاحت رکھتی ہے‘‘۔ اس سلسلے میں جو حکم نامہ جاری کیا گیا،اس میں کہا گیا ہے’’  محمد یاسین ملک کی سربراہی والی لبریشن فرنٹ کا جنگجو تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطہ ہیں،اور یہ جموں کشمیر اور دیگر جگہوں پر جنگجویت اور انتہا پسندی کی حمایت کرتی ہے‘‘۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ’’ لبریشن فرنٹ(وادی)  بھارت کے حصے کو بھارت سے علیحدگی کے دعوئوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ اس کی حمایت بھی کرتی ہے،اور اس مقصد کیلئے جنگجو و علیحدگی گروپوں کی حمایت بھی کرتی ہے،اور بھارت کی علاقائی سالمیت کو زک پہنچانے کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں میں شرکت کرتی ہے‘‘۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے ’’ مرکزی حکومت کا مزید یہ نقطہ نظر ہے کہ اگر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ’’ کی غیر قانونی سرگرمیوں‘‘ کو نہیں روکا گیا اور اس پر فوری قابو نہیں پایا گیاتو یہ’’  بھارت کی ریاست کو یونین آف انڈیا سے علیحدہ کرنے کیلئے تخریبی کارروائیوں میں اضافہ کرے گی،جبکہ جموں کشمیر کی علیحدگی کی وکالت مسلسل جاری رکھنے اور وفاق کے ساتھ ریاست کے الحاق میں خلل پیدا کرے گی‘‘۔حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ’’ ملک مخالف ور علیحدگی پسند جذبات کی تشہیر کر رہی ہے جو ملک کی علاقائی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے۔ لبریشن فرنٹ ریاست میں دوسری ایسی جماعت ہے،جس پر ایک ماہ کے دوران پابندی عائد کی گئی۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی ہے۔مرکزی کابینہ کمیٹی نے 28فروری 2019کو ایک اہم میٹنگ کے دوران جماعت اسلامی جموں وکشمیر کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر 5برس کے لیے پابندی عائد کی تھی جس سے ایک ہفتہ قبل اور مابعد ریاست کے سبھی اضلاع میں جماعت کے لیڈران اور کارکنان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?