جموں //سوک ایکشن پروگرام کے تحت آئی آر پی14ویں بٹالین کی جانب سے یہاں منعقدہ پروگرام کے تحت کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس دنیش رانا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،کلچرل پروگرام میں پانچ سکولوں بال بھارتی سکول، وراج بال بھون ، بڈس اینڈ بلازمز ،دھون کڈز، اور A+ ڈانس اکیڈمی کے علاوہ بعض نامور مقامی کلا کاروں نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام مقامی و قومی تمدن کو فروغ دینا تھا ۔پروگرام کا آغاز سورسوتی وندھنا سے کی گئی ،جس کے بعد سکولی بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے، جس سے سامعین محظوظ ہو گئے۔تمام شرکا و مہمان خصوصی نے ٹریک سوٹ دئے اور انہیں تمغے ، ٹرافیاں، پی اے سسٹم ، میوزیکل آلہ جات، اور 5000 روپے فی کس سکول کو عطا کرکے حوصلہ افزائی کی اور شرکا طلاب و اساتذہ کر ریفرشمینٹ فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے ایسے کلچرل پروگرام منعقد کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نئی نسل کو اپنے تمدن کی جانکاری حاصل ہوگی۔کمانڈنٹ آئی آر پی 14ویں بٹالین ایس ایس پی منوہر سنگھ نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا۔انسپکٹر ڈی کے بھاردواج نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔اس موقعہ پر دیگر ان میں ایس ایس پی سکھدیو راج ،ڈپٹی کمانڈنٹ سبھاش چندر ،ڈی ایس پی ہرویندر سنگھ بھی شامل تھے۔