ڈوڈہ //انسداد رشوت ستانی بیورو ڈوڈہ نے ضلع اودہمپور کے ریوینیو افسروں /اہلکاروں و دیگران کے خلاف انٹی کورپشن عدالت اودہمپور میں ایف آئی آر نمبر .06/2013 فرد جُرم پیش کیا ۔فرد جُرم پیش کرنے والے ریونیو افسروں میںتب کے کلیکٹر لینڈ ایکوزیشن ،ایڈشینل ڈپٹی کمشنر اودہمپور ناصر اقبال پرے، حلقہ مانڈ ،اودہمپور کے تب کے حلقہ پٹواری محمد سلیم بانڈے اور مستفید ین تب کے نائب تحصیلدار ٹکری،اودہمپور گوپال سنگھ۔پرتیم سنگھ ولد کوی راج ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور، مدن لعل ولد کوی راج ، محکمہ مال میں گرداور ،جو کہ دھنو تحصیل میں تعینات ہے۔شام شیر سنگھ ولد کوی راج ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور، بلبیندر سنگھ ولد کوی راج ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور، سبھاش سنگھ ولد کوی راج ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور، فتح سنگھ ولد ائیشر سنگھ ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور ،تارا سنگھ ولد ائیشر سنگھ ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور، جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول مانڈ میں بطور درجہ چہارم ملازم ہے، گن دیپ سنگھ ولد ائیشر سنگھ ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپور،تب کے بال مین ایم ای ایس اودہمپور، جکتار سنگھ ولد ائیشر سنگھ ساکنہ موضع مانڈ ضلع اودہمپو تب کے ڈرائیور سوئیل کنزرویشن محکمہ میں۔سنسار سنگھ ولد امر ناتھ ساکنہ موضع مانڈ ،اودہمپور حال چک بھگت، ست پال سنگھ ولد امر ناتھ ساکنہ موضع مانڈ اودہمپورحال چک بھگت، تب کے فارسٹر سوشل فارسٹری بلاک ٹکری، دھرم سنگھ ولد امر ناتھ ساکنہ موضع مانڈ اودہمپورحال چک بھگت، تب کے او بی سی بینک میں درجہ چہارم ملازم ،کلدیپ سنگھ ولد امر ناتھ ساکنہ موضع مانڈ اودہمپورحال چک بھگت، تب کے ا ے ایس آئی آئی ٹی بی پی۔ رشپال سنگھ ولد امر ناتھ ساکنہ موضع مانڈ ،اودہمپور (فوت شدہ)شامل ہیں۔ان تمام مبینہ ملزمان پر اے سی بی نے جعلی ریوینیو ریکارڈ بنانے کے الزامات اور موضع مانڈ کے استفادہ حاصل کرنے والوں میں معاوضہ کی رقم تقسیم کرنے کی بنیاد پر تحقیقات کرنے کے بعد الزامات تشکیل دئے گئے ہیں۔دوران تحقیقا ت یہ پایا گیا کہ /29,07,857روپے کی رقم کو غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے ملزمان ریوینیو افسروں اور ہلکاروں نے جائز مالکان کو محروم رکھ کر استفادہ حاصل کرنے والوں میں تقسیم کی تھی، جس سے سرکاری خزانہ پر 29,07,857 روپے رقم کا خسارہ ہوا ہے۔مجاذ حُکام سے پراسکیوشن کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف عدالت میں فرد جرم پیش کی گئی ہے۔ معاملہ کی ا گلی شنوائی 10مئی کو طے ہوئی ہے۔