جموں//صحت مند جسم میں صحت مند ذہن ہی ہوتا ہے کے مصداق پر کاروائی رکتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی(SMVDU ) ، کٹرہ نے ایک مشترکہ یوگا سیشن کا اہتمام کیا ۔یہ تمام یوگا سیشن اتوار اور تعطیلات کے روز منعقد کئے جائیںگے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلاب اور فیکلٹی ممبران ان میں شرکت کریں۔پروگرام کا مقصد لوگوںکا اچھی صحت کیلئے یوگا کی جانکاری دینا تھا۔ان یوگا سیشنز میں گورمل بذات خود انسٹریکٹر ہیں۔انہوں نے جسم کے لئے یوگا کے فوائد کے متعلق جانکاری دی ۔انہوں نے آسان ذریعہ سے یوگا اور آسان سکھشم کریاز ،آسنز اور پرانایمز کی شروعات کی۔نشست کا اختتام ہنسی مشق سے کیا گیا ،جس کو طلاب نے کافی پسند کیا۔پروگرام میں یونیورسٹی کے طلاب ، فیکلٹی ممبروں اور ایس ایم وی ڈی یو کے باشندوں نے شرکت کی۔نشست میں نظامت کے فرائض فیکلٹی کارڈی نیٹر ، سمنتا ایس شرما نے انجام دئے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنجیو جین نے اچھی صحت برقرار رکھنے کیلئے ایسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرنے پر زور دیا۔