پُلس 2فورم لیکچر ارز نے کمیٹی تشکیل دینے کی سراہنا کی
جموں//آل جے اینڈ کے پُلس 2لیکچر ارز فورم نے سیکرٹری محکمہ تعلیم کی جانب سے فورم کے مطالبات اورمدعوں کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی سراہنا کی۔ ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں فورم کا ایک اجلاس زیر قیادت ریاستی صدر دیپک شرما منعقد ہوا، جس میں فورم نے کمشنر۔سیکرٹری ایجوکیشن شریمتی سریتا چوہان نے فورم کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی سراہنا کی۔فورم کے صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کے مطالبات میں رننگ گریڈ/ ٹائم باونڈ ترقی وغیرہ بھی شامل ہے، جس کے لئے فورم کو فقط یقین دہانیاں ہوتی ہیںلیکن وقت کی سرکاروں نے اس سلسلہ میں عملی طور کوئی کاروائی نہیں کی۔فورم نے تمام انچارج لیکچراروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں این ایس جموال، انیل شرما ، آر ایس سلاتھیہ،چرن داس، ترسیم سنگھ ،سنجے بھگت،پردیپ سنگھ اور انور خان بھی شامل تھے۔
شرومنی اکالی دل کا انجینئر رشید کی حمایت کا اعلان
جموں//شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قومی صدر سردار سمرن جیت سنگھ مان نے جموں وکشمیر پارلیمانی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کی صدر انجینئر رشید اوران کے دیگر امیدواروں کی حمایت کرنے کا اعلان کیاہے، مان سمجھتے ہیں کہ حریت کانفرنس کے تمام بڑے لیڈران کو مرکزی مودی حکومت نے جان بوجھ کر NIA کے ذریعے سے جیلوں میں بند رکر کے جھوٹے کیسوں میں پھنسا رکھا ہے۔ تاکہ وہ الیکشن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ لے سکیں۔ ایسے میں شاہ فیصل نے بھی جو انجینئر رشید کی پارٹی کی حمایت کی ہے سردار مان اوران کی پارٹی اس کاخیرمقدم کرتی ہے ۔ امید ہے ریاست کے عوام خودغرض اور فرقہ پرست پارٹیوں کے ظلم اورتشدد سے نکلنے کے لئے انجینئر رشید جیسے جدوجہد کرنے والے لیڈران کو اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر کامیاب کریں گے، تمام سکھ مسلم اور دیگر مصیبت زدہ قوموں کو مل کر انجینئر رشید اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب کرنے کی اپیل کی جاتی ہے، آج کی میٹنگ میں مان اکالی دل کے ریاستی صدر بھائی دیو سنگھ، گورجندر سنگھ ، نرجن سنگھ کے علاوہ UDPصدر مہندر پال سنگھ ، سکھ فوجیور پارٹی کے امرجیت سنگھ ببلو ، رنجیت سنگھ وغیرہ ہے۔
الیکٹرکل ایمپلائز یونین کا وفد کمشنر بجلی سے ملاقی
جموں //جموں وکشمیر الیکٹرکل ایمپلائز یونین کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق یونین کے ریاستی صدر محمد مقبول نجار کی قیادت میں ایک وفد نے گذشتہ روز کمشنر ،سیکرٹری پی ڈی ڈی سے ملاقات کیا اور انہیں ملازمین کے مسائل سے باخبر کیا ۔ اس دوران وفد نے کمشنر موصوف سے جن مطالبات پر مباحثہ کیا ،اُن میںصوبہ جموں میں ڈی پی سی میٹنگ منعقد کرنا۔ محکمہ کی سر نو تشکیل، کام کے مطابق عہدہ کا تعین کرنا ، رسک الائونس واگُذار کرنا ، پی ڈی ڈی کو بطور تکنیکی محکمہ قرار دینا، پی ڈی سی کے لئے قوانین قائم کرنے،پی ڈی سی ملازمین کے لئے پنشن وغیرہ شامل ہے۔اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹری پی ڈی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری پی ڈی ڈی، ڈائریکٹر فائنانس،ڈیولپمنٹ کمشنر پی ڈی ڈی اور چیف انجینئر ای ایم اینڈ آر ای جموں ونگ بھی موجود تھے۔جبکہ یونین کے وفد میں صوبائی صدر کلبیر سنگھ ،صوبائی سیکرٹری سنجے کمار شرما ، سنٹرل سیکرٹری محمد اشرف ڈار، عبدالرشید سومبری، فاروق احمد راتھر ، جی ایم تانترے، ایم کے تکو، اور کلبھوشن سنگھ بھی شامل تھے۔
واسو دیواکتمبکم ویلفیئر سوسائٹی کا وفد گورنر سے ملاقی
جموں//واسو دیوا کتمبکم ویلفیئر سوسائٹی کے ایک وفد نے اس کے صدر وید کماری گھائی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔پروفیسر گھائی نے گورنر کو سوسائٹی کی طرف سے سماج کے پچھڑے طبقوں کی بہبودی کے لئے عملائی جارہی سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے سوسائٹی کے پروگراموں کی ستائش کرتے ہوئے اس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ بچوں اور خواتین کی مجموعی بہبودی کے لئے اختراعی اقدامات جاری رکھیں۔
چنائو سے پہلے اور چنائو کے روز صرف پہلے سے سند یافتہ اشتہارات کی اجازت ہوگی :ای سی آئی
جموں//الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابات کے تمام مرحلوں میں چنائو کے دِن اور اس سے ایک دِن پہلے ریاستوں اور مرکزی اِنتظام والے علاقوں سے شائع ہونے والے اخبارات میں سیاسی اشتہارات کو اس کے مسودے کے لئے ضلع یا ریاستی سطح کی الیکشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر شائع کرنے پر پابندی عائد کی ہے ۔ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں کے چیف الیکٹورل افسروں کے نام ایک مکتوب میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ،اُمید وار اور متعلقہ ادارہ چنائو والے دِن یا اس سے ایک دِن قبل کوئی بھی اشتہارپرنٹ میڈیا میں شائع نہیں کرسکتا ہے جب تک نہ اس کے لئے میڈیا سر ٹیفکیشن اینڈ مونیٹرنگ کمیٹی ( ایم سی ایم سی )سے اجازت حاصل کی گئی ہو۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ریاستی اور ضلع سطح پر اخبارات کے اشتہارات کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہے اور اس سلسلے میں مکمل احتیاط برتی جانی چاہئیں ۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا