جموں ایسٹ میں بی جے پی مہلا مورچہ کی انتخابی مہم
جموں//بی جے پی مہلا مورچہ کی ریاستی نائب صدر انو گپتا نے بی جے پی مہلا مورچہ اور منڈل سطح کی لیڈر شپ نے کی ایک ٹیم نے جموں ایسٹ میں انتخابی مہم کی قیادت کی۔ٹیم نے گلی ملہوترہ،دال وا لی گلی، دیوی دوار ہ گلی، ہری نگر، کانجی ہائوس اور پریم نگر کا دورہ کیا ۔ٹیم میں مہلا مورچہ کی ریاستی سیکرٹری پروین اروڑہ، سیکرٹری سنگیتا آنند، بھی شامل تھی۔مہم کے دوران مہلا مورچہ کے کارکنوں میں کافی جو ش و خروش تھا ،جو وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ٹیم نے گھر گھر جا کر خواتین کو بی جے پی کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ مہلا مورچہ کی ریاستی نائب صدر انو گپتا نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا بی جے پی نے خواتین کی بھلائی کیلئے متعدد سکیمیں لانچ کی ہیں ، جس سے خواتین کی زندگیوں میں نئی تبدیلیاں لائی ہیں۔مہلا مورچہ ٹیم میں پروین اروڑہ، انگیتا آنند ،اوشا شرما ، ودیا دیوی، سورن اروڑہ، سمن کپور، انیتا شرما ، جیوتی، سپنا ، راوا، شانتا، سنتوش گاندھی، سنیتا، نیلم ، سریندر وکر ، گیتا، آشا بلگوترہ، آشا، دیپو ، پشپا، نیلم ،مایا ،جیوتی گپتا، جیوتی مجوترہ وغیرہ بھی شامل تھیں۔
بی جے پی ،کانگریس کے منشور میں کچھ نیا نہیں : ہندوستان نرمان دل
جموں //ہندوستان نرمان دل کے جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار سوشیل سودن نے کہا ہے کہ بی جے پی 2014 کے انتخابات میںلوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے الزام لگایا کہ اقتدار کی ہوس میں پارٹی نے اپنے اختیارات سرنڈر کئے۔منگل کے روز یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے پارٹی کے سنٹرل مبصر مہنت رامیشور داس تیاگی کے ہمراہ کہا کہ کنٹریکچول اور چھوٹے درجہ کے ملازموں کو دبا یا جا رہا ہے ،انکا ستحصال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی پر لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا اور رائے دہندگان سے بی جے پی اور دیگر سیاسی تنظیموںکو سبق سکھانے کے لئے کہا۔سودن نے مزید کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کے جاری کردہ انتخابی منشور میںکوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مرکز اور ریاست میںلوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے اور جموں خطہ کو ترقی کے ہر شعبہ میں نظر انداز کیا ہے۔مہنت رامیشور داس نے وزیر اعظم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے قوم پرست بھارتیوں کی بھلائی کے لئے کُچھ نہیں کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم پر اسلامی بنیاد پرستوں کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا ۔اُنہوں نے کہا بی جے پی کے دور میںجے اینڈ کے میں 9000 سنگ بازوں کورہا کیا گیا ہے،جن کے خلاف بہت سے ایف آئی آردرج تھے۔مہنت نے جموں خطہ کے عوام سے سوشیل سودن کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔انہوں نے کشتواڑ میں ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
گونمنٹ زنانہ کالج میں الوداعی تقریب
جموں// گونمنٹ زنانہ کالج میںسیمسٹر VI, کی طالبات کے اعزاز میں منگل کے روز کالج کے آ ڈیٹوریم میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں کالج سے فارغ ہونے والی طالبات کو شاندار الوداع کیا گیا ۔الوداعی پارٹی ’'A walk on the clouds'. کے عنوان پر مبنی تھی ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموترہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے کالج سے فارغ ہونے والی طالبات کو نیک خواہشات پیش کیں اورا نہیں مستقبل کی زندگی میں کامیابی کی تمنا کی۔ڈین سٹڈنٹس ویلفیئر (آرٹس) ڈاکٹر ایکتا گپتا نے منجانب سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسو سی ایشن تمام طالبات کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے چھپے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنے اور بلندیوں تک پہنچنے کے لئے صبر و تحمل اور جذبہ سے کام لینے کی صلاح دی۔انہوں نے کالج میں ریگنگ کا کوئی معاملہ پیش نہ آنے پر طالبات کی ستائش کی۔بعد ازاں ، طالبات نے متعدد پروگرام پیش کئے ،جن میں شو تانڈو، بالی ووڈ ڈانس ، ویسٹرن ڈانس، گیت، پنجابی ڈانس، مزاحیہ ڈرامہ وغیرہ شامل تھے۔تقریب کے دوان مس جی سی ڈبلیو مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ،جس میں طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا اور متعدد خطاب جیسے کہ ایشا چودھری ،آفرین ، مہین نظامی نے Miss cutie Pie ۔مسکان گپتا نے Miss Million Dollar Smile
کومل بلوریہ نے Miss Punjabi Tadaka، ریتیکا پنڈوہ نے Exceptional Miss ، میناکشی نے Miss Photogenic-، شرشٹی نے Miss Charmer،پریہ شرما نے Miss Style Diva حاصل کئے۔مہین نظامی کو 2018-19 کیلئے Miss GCW گاندھی نگر قرار دیا گیا۔مقابلہ میں دوسرا اور تیسرا مقام بالترتیب ہرسمرت کور اور پلوی نے حاصل کیا، جنھیں سپانسروں سے انعامات حاصل ہوئے۔لیکمی سیلون کی پریہ گپتا ،ریٹز کچن کی ردیما مہاجن اور گولڈن ائیج کاونٹر کی نشیتا نے مقابلے میں بطور جج فرائض انجام دئے۔اس دوران کالج میں پُرانی یا داشت کی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی ، جس سے کالج کی تمام طالبات مسرور ہوئی۔پروگرام میں کالج کی طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔
بھیم سنگھ کی ریاست میں آزادانہ انتخابات کرانے کی اپیل
متنازعہ بیانات کے لئے روایتی حکمراں جماعتوں کی تنقید
جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اور جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ سے امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں صوبے میں لوک سبھا سیٹ کے تمام 20 اسمبلی حلقوں کے ووٹروں سے پنتھرس امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر کی چھ لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ پر الیکشن لڑ رہی ہے، ایک لداخ، تین وادی کشمیر اور دو جموں صوبے میں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی دشمن قوتوں کی سخت مذمت کی، جو جمہوریت کی مخالفت کرتی ہیں اور جموں و کشمیر میں امن اور قانون کی حکمرانی کے دشمنوں کی حمایت کرتی ہیں۔ پروفیسر نے تمام 20 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں سے پینتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی، جو وادی میں تین سیٹوں اور جموں میں دو سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، جن میں اودھمپور سے ہرشدیو سنگھ، بارہمولہ سے جہانگیر خان (11 اپریل کو پولنگ)، سری نگر سے عبد راشد گنائی اور اننت ناگ سے نثار احمد وانی شامل ہیں۔پینتھرس سربراہ نے کہا کہ روایتی حکمران جماعتوں نے جان بوجھ کر دفعہ 370، 35-A اور ہندستانی یونین اور جموں و کشمیر کے درمیان تعلقات میں صرف جموں، کشمیر اور لداخ کے ووٹروں سے حمایت حاصل کرنے کے لئے بہت اہم مسائل ، الجھن اور تنازعہ پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہندستان کو جموں و کشمیر ریاست، ہندوستانی آئین، ہندستانی پرچم اور ریاست کے استحصال شدہ باشندوں کے لئے بنیادی بنیادی حقوق کی بات نہیں کرتا۔انہو ںنے کہا کہ تمام اقتدار میں آکر صرف وزیر بننے اور غریب استحصال شد ہ عوام کو لوٹنے کے لئے ہیں۔پروفیسرسنگھ نے ریاستی انتظامیہ پر پنتھرس امیدواروں اور پارٹی کے لئے تشہیر کر رہے سینئر پینتھرس لیڈروں کو مناسب سیکورٹی فراہم نہ کرانے کا الزام لگایا۔ ریاستی حکومت نے این سی اور پی ڈی پی کے امیدواروں اور پارٹی لیڈروں کو مکمل سیکورٹی کور دیا جارہا ہے جبکہ پنتھرس امیدواروں اور لیڈروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندستان کے صدر، ہندستان کے الیکشن کمیشن، ہندستان کے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے گورنر سے اس معاملہ میں فوری طور مداخلت کے لئے ایک مضبوط احتجاج کے ساتھ پیغام بھیجا ہے، تاکہ انتخابی مہم میں امیدواروں اور سینئر لیڈروں کو مناسب سیکورٹی کور فراہم کی جائے۔ انہوں نے پینتھرس پارٹی کو دیگر دو علاقائی پارٹیوں کی مانند حفاظتی کور فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ۔پروفیسر نے جموں لوک سبھا حلقہ کے ووٹروں سے پینتھرس پارٹی کو ووٹ اور حمایت دینے کے لئے پرزور اپیل کی ، جو واحد پارٹی ہے جو ہندستانی آئین میں دیئے گئے جموں و کشمیر کے باشندوں کو تمام بنیادی حقوق دلانے کے لئے پابند ہے، جس سے جموں و کشمیر کو بھی تمام بنیادی حقوق کے فوائد ملیں ۔ پینتھرس پارٹی نے جموں و کشمیر میں پاکستانی پناہ گزینوں، پاک مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، تاکہ سب کو قانون کی حکمرانی کے مطابق انصاف مل سکے۔ بھیم سنگھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن، لندن یونیورسٹی سے ماسٹر آف لاء (ایل ایل ایم) پاس ہیں۔ وہ پی ایل او کے رہنما یاسر عرفات اور عراق کے صدر صدام حسین کے قریبی دوست رہے ہیں۔ وہ ناوابستہ تحریک کی حمایت کرتے رہے ہیں اور عرب دوستی، عالمی امن اور مکمل تخفیف اسلحہ کے لئے تیسری دنیا کے ممالک کے ساتھ قریبی دوستی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے 1967 سے 1973 تک امن مشن کے تحت موٹر سائیکل پر دنیا کے 140 ممالک کا دورہ کیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے 1970 میں مراکش سے سنیگال تک سہارا ریگستان کو پار کیا۔ سنگھ کے ساتھ رہنے والے پارٹی لیڈروں میں پی کے گنجو، انیتا ٹھاکر، ایڈوکیٹ بنسی لال، نریش چب، نیرج گپتا، سریندر چوہان، کیپٹن انل گوڑ، سردار پرمجیت مارشل، راجیش گاندھی، دیشرتن پنڈتا، نرمل کشور اور ادتیہ ہنس اہم تھے۔
سی پی آئی(ایم) کی سیکولر طاقوں کو مستحکم بنانے کے اپیل
جموں //سی پی آئی(ایم) ریجنل کمیٹی جموں نے ووٹروں سے سیکولر طاقوں کو مستحکم بنانے کے اپیل کرتے ہوئے آنے والے پارلیمانی انتخابات میںکانگریسی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان کے مطابق پارٹی کے ریجنل سیکرٹری کامریڈ شام پرساد کیسر کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں رائے دہندگان سے بی جے پی کی مبینہ فرقہ پرستی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مناسب جواب دینے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ ملک کے عظیم سیکولر کردار کو مسخ کرنے والی طاقتوں کے خلاف صف آرا ہو جائیں۔انہوں نے بی جے پی پر 2014کے انتخابات کے دوران لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو زمینی سطح پر عملانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب یہ پارٹی کشمیر مدعے پر لوگوں کو گمراہ کرکے ریاست کے سیکولر کردار کو زک پہنچانے کی کوشش میں ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاست کے تینوں خطوں کی وحدت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارا یہ اولین فرض ہے کہ ہم ملک کے اتحاد کو محفوظ رکھنے کے لئے کام کریںاور آنے والے پارلیمانی انتخاب میں خطہ سے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
جموں مسلم فرنٹ کی کشتواڑ میں ہوئے حملہ کی مذمت
جموں //جموں مسلم فرنٹ کے کشتواڑ میں منگل کے روز ہوئے بزدلانہ حملہ کی مذمت کی۔ ایک بیان کے مطابق فرنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک ہنگامی میٹنگ میںسماج دشمن عناصر کی جانب سے کشتواڑ میں انجام دئے گئے غیر انسانی فعل کی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں فرنٹ کے لیڈروں بشمول صدر عمران قاضی، نائب صدر تنویر وانی اور سینئر نائب صدر حنیف چودھری نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔فرنٹ کے چیئر مین شجاع ظفر نے لوگوں سے متحد رہنے کی اپیل کی اور روایتی بھائے چارے کو قائم و دائم رکھنے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی، تاکہ شیطانی عناصر کی شکست ہو۔انہوں نے سرکار سے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے قصور واروں کو سخت سے سخت سزا دینے پر زور دیا ، انہوں نے دکھ زدہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شد گان کی شانتی کی دعا کی۔
منشیات مخالف بیداری مہم کا اہتمام
جموں//منشیات اور اسکے مضر اثرات کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے سلسلہ میںمنگل کے رز یہاں چٹھا میں بھارتیہ کلا سنگم کی جانب سے دو روزہ بیداری پرگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔پروگرام سے ریٹائرڈ کے اے ایس افسر اور بی کے ایس کے چیئرمین ٹی آر شرما نے خطاب کرکے لوگوں کو منشیات کی لعنت سے باخبر کیا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں بی کے ایس کے ڈائریکٹر رمیش سنگھ چب نے کہا کہ تنظیم نے منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے متعدد مقامات پر بیداری پروگرام منعقد کئے ہیں۔علاقہ کے سرپنچ نے بھی موضوع پر خطاب کیا اور نوجوانوں کو منشیات سے دوری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنی توانائی تعلیم پر صرف کرنے پر زور دیا ۔سماجی کارکن اور صدر بی کے ایس ویشنو رانی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے اورا نہیں اپنائی توانی تعمیری کاموں پر لگانی چاہیے ۔انہوں نے انہیں منشیات اور شراب سے دور رہنے کی صلاح دی ،بیداری پروگرام میں علاقہ کے پنچوں ،سرپنچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایسے بدعات سے دور رہنے کے لئے اجتماعی حلف لی گئی۔
ڈی ای او جموں کی جانب سے ہائی کورٹ میں
ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی تربیتی نشست کا انعقاد
جموں//ضلع الیکشن آفس جموں نے جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کے بارے میں یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کے وقت وی وی پی اے ٹی مشین کا استعمال کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنی تھی۔ورکشاپ میں ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جموں رومیش کمار ، جموں بار ایسو سی ایشن کے صدر بی ایس سلاتھیہ ، بار کے ممبران اور دیگر قانونی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل نے جمہوری اداروں کومزید استحکام بخشنے کے لئے اِنتخابات میں کثرت سے لوگوں کی شرکت کی اہمیت اُجاگر کی۔اُنہوں نے شرکأ کو اِنتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے پر زور دیا۔ڈی ای او نے اپنے خطاب میں وی وی پی اے ٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کے استعمال سے مکمل طور پر انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے بارے میں شرکأکو واقف کرایا۔اُنہوں نے ای سی آئی کے اِنتخابات میں لوگوں کی شرکت میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔اُنہوں نے پولنگ مراکز پر جسمانی طور ناخیز و دیگر ایسے لوگوں کے لئے فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ڈی ای او نے کہا کہ پہلی بار جموں پارلیمانی حلقہ انتخاب کے کئی پولنگ مراکز پر خواتین عملہ تعینات کیا گیا ہے۔بار ایسو سی ایشن جموں کے صدر نے الیکشن عمل کے بارے میں ای سی آئی کی طرف سے لوگوں کو بیداری پیدا کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔ورکشاپ کے دوران کئی کائونٹر قائم کئے گئے تھے جہاں وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کے بارے میں لوگوں کو لائیو ڈیمانسٹریشن فراہم کی گئی ۔
تمام پولنگ مراکز پر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں،الیکشن کمیشن کی ہدایت
جموں//الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہدایات دی ہیں کہ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں کے چیف الیکشن افسران تمام پولنگ مراکز پر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔چیف الیکشن افسروں کے نام ایک مکتوب میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ مراکز پر ووٹنگ کے دِن فراہم کی جانے والی سہولیات کی فہرست جاری کی ہے۔اِن میں مخصوص خصوصیات والے ریمپ ، مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ بیت الخلاء ،رائے دہندگان کے ساتھ آنے والے بچوں کے لئے کریش کی سہولیات ،مخصوص ضروریات والے افراد کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی ،پینے کے پانی کی دستیابی ، معقول فرنیچر ، طبی امداد ،روشنی کا مناسب انتظام، ہیلپ ڈیسک،15 مربع فٹ شامیانہ،رضاکاروں کی تعیناتی اور دیگر کئی سہولیات شامل ہیں۔
راوی اور توی دریائوں میں 14 اپریل کو پانی چھوڑا جائے گا
جموں//راوی اور توی کنسٹرکشن سرکل کے سپر انٹنڈنگ انجینئر نے عوام خصوصاً کسانوں کو اطلاع دی ہے کہ ان دریائوں کی نہروں میں 14 اپریل کو پانی چھوڑا جائے گا۔اُنہوں نے راوی توی اری گیشن کمپلیکس کے ایگزیکٹیو انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاری کام کو وقت مقررہ سے پہلے مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ایک مکتوب میں انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئروں سے کہا ہے کہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ پانی نہر وں کے آخری سرے تک پہنچے اور اس دوران کوئی جانی اور مالی نقصان نہ ہو۔
ایس وی ای ای پی مہم ڈی آئی پی آر جموںمیں الیکشن جانکاری کیمپ کا انعقاد
جموں//ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی جموں کے الیکٹورل لیٹریسی کلب کی جانب سے نظامت اطلاعات و رابطہ عامہ جموں میں ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں محکمہ کے عملے کو اِنتخابی عمل کے بارے میں ضروری جانکاری دی گئی۔کلب کے ماسٹر ٹرینرس بشمول نوڈل افسر ایس وی ای ای پی جموں دویندر سنگھ منہاس ، ڈاکٹر شنڈلیا پرمندر کور ، نارنگ جموال، ڈاکٹر اوینت اور ڈاکٹر اجے سنگھ منہاس نے اڈلٹ فرنچائز کے موضو ع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِنتخاب میں رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے بڑے پیمانے پرجانکاری کو عام کرنا ضروری ہے۔اُنہوں نے کہاکہ الیکٹورل لیٹریسی کلب کا مقصد اہل ووٹروں کو رائے دہندگی کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران تربیت کاروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ووٹرجانکاری فورم کو قائم کرنے کے بارے میں بتایا۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے اعلیٰ عہدہ داروں نے پروگرام میں شرکت کی۔
یومِ جمہوریہ 2019 کی جھانکی میں شامل فنکاروں کا وفد گورنر کے ساتھ ملاقی
جموں//یومِ جمہوریہ پریڈ 2019 میں شامل ہوئی ریاست کی جھانکی میں جن فنکاروں نے ریاست کی نمائندگی کی کے ایک وفد نے روپالی گپتا کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد نے گورنر کو فنکاروں کو درپیش مختلف معاملات سے آگاہ کیا اور ریاست میں آرٹ سے جُڑی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے اپنی تجاویز اُن کے سامنے رکھیں ۔