جموں // MIERکالج آف ایجوکیشن کی جانب سے’’ "Emerging Issues in Teacher Education کے موضوع پرایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔س موقعہ پر پروفیسر ایس کے یادو ریسورس پرسن تھے جبکہ کالج کے پرنسپل و ڈائریکٹر پروفیسر ادت گپتا نے پروگرام کی صدارت کی۔MIERکالج آف ایجوکیشن کے ڈین اکیڈمکس پروفیسر این آر شرما ،ڈاکٹر مول راج، ڈاکٹر نشاط رانا نے فیکلٹی ممبروں کے ہمراہ لیکچر میں شرکت کی۔پروفیسر این آر شرما نے ریسورس پرسن کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکا تعارف بطور ایک ماہر کے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر یادو ایک امتیازی تخلیق کار ہیں، جنھوں نے متعدد پیپرس تیار کئے اور پیش کئے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح کی ریسرچ منعقد کی ہیں۔اپنے خطاب میںپروفیسر یادو نے کہاکہ جن مدعوں نے دہائیں قبل اساتذہ کو متاثر کیا ہے وہ ابترعلیم کے شعبہ میں نئے رحجانات کی وجہ سے فرسودہ ہوئے ہیں۔انہوں نے ملازمت سے قبل اور ملازمت کے بعد اساتذہ کے تعلیمی پروگراموں اور انکے چلینجوں اور مدعوں پر مباحثہ کیا۔پروفیسر یادو نے بھارت میں آزادی کے بعد تا دم ٹیچر ایجوکیشن سکیموں ،کمیشنوں اور کمیٹیوں کو اجا گر کیا ۔انہوں نے اس شعبہ میں اپنے تجربہ کو بانٹا اور مدعوں اور انکے حل کو مثالوں کے ذریعہ سے پیش کیا۔اسکے بعد ایک بتادلہ خیال نشست منعقد کی گئی اور طلاب کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا ۔پی جی شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھارتی ٹنڈن نے رسمی طور سے شکریہ کا ووٹ ؎پیش کیا ،جسکے ساتھ ہی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔