جموں //انڈین انسٹیچوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن ،جے اینڈ کے ریجنل برانچ جموں کی جانب سے ’’منیجمنٹ اہلیت‘‘ پر مبنی یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق سابقہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ایس ایس بلوریہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ کسی بھی انجمن کی اہلیت انسانی سرمایہ پر مبنی ہوتی ہے کہ کس طرح سے لیڈر لوگوں کے ساتھ نمٹ سکتا ہے۔ان کے مطابق اہلیت کے ساتھ جذبہ سے ایک مثالی لیڈر بن سکتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افسروں کو اپنے پیشہ کے تئیں حقیقت پسندی کا رویہ رکھنا چاہیے، جس سے انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔سابقہ ڈی جی پی جموں و کشمیر ڈاکٹر اشوک بھان نے اپنے خطاب میں شہریوں کے مرکوز پر مبنی فیصلہ لینے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کو بر وقت فیصلہ لیناچاہیے ،جو ہمیشہ عوام کے مفاد میں رہتا ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر بزنس سکول جموں یونیورسٹی پروفیسر الکا شرما نے اپنے کلیدی خطبہ میں افراد اور تنظیموں کی کامیابی میں ثبت رویہ کے رول پر بات کی۔آنریری خزانچی IIPA نے تربیتی پروگرام کے مقصد کا تعاردف کرتے ہوئے پیشہ وارانہ کامیابی کیلئے اپنی ڈیولپمنٹ ،لچک دار رویہ، صبر وتحمل و ٹیم جذبہ کی ضرورت پر زور دیا ۔پروگرام سے سنٹرل یونیورسٹی جموں کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نیلکا اروڑہ، بزنس سکول کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کومل ناگر، جموں یونیورسٹی کے شعبہ SHTM کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انیل گپتا ، آئی آئی ٹی جموں کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرن ناتھوانی نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میںریاستی سرکار کے متعدد محکموںکے 68 افسروں نے شرکت کی۔