جموں // جموں و کشمیر پرائیویٹ سکول کارڈی نیشن کمیٹی کے صدر رامیشور سنگھ منہاس اور کارگُذار صدر ڈاکٹر ہری دت ششو نے کارڈی نیٹر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن جموں طارق حسین بالی ،ایگزیکٹو ممبران اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان، پرنسپلوں نے پیر کے رز یہاں ناظم تعلیم کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے جے کے ایف ایف سی کی جانب سے جاری احکامات کی وضاحت طلب کی۔ناظم تعلیم نے ایف ایف سی کے حکم کی ایک دفعہ اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکم کی رو سے سکولوں کو تین زمروں کے فیس یعنی کہ ٹیوشن فیس، سالانہ چارجز اور ٹرانسپورٹ فیس لینے کی اجازت دی ہے۔علاوہ ازیں ، کم بجٹ والے سکول ،جو کہ ایک ہزار روپے سے کم ٹیوشن فیس اور6000 روپے سے کم سالانہ چارجز لیتے ہیں ،کو ایف ایف سی سے رابطہ کرنے سے چھوٹ دی گئی ہے۔تاہم ، ایک ہزار روپے ٹیوشن فیس اور سالانہ چارجز 6000 روپے لینے والے سکولون کو سالانہ 6 فیصد فیس کا اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔