جموں //ڈوگرہ گروپ آف کالجز،باسی کلان ،بڑی براہمناں جموں کی جانب سے پیر کے روز ڈوگرہ ڈگری کالج کے احاطہ میں شجر کاری مہم اور پوسٹر بنانے کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔شجر کاری مہم بی بی اے بی کام سیکنڈ ائیر کے طلاب نے منعقد کی۔ یوم کرہ ارض منانے کیلئے بین شعبوں کی جانب سے زیر نگرانی شوانی ٹھاکور اور بلونت ٹھاکور پوسٹر بنناے کا مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں25طلاب نے شرکت کی۔شرکا نے معیاری پوسٹر بنائے جسکی وجہ سے ججوں کو نتائج کا اعلان کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پوسٹر بنانے میں پہلا انعام بی ایڈ سیکنڈ سیمسٹر کی سوپریہ نے حاصل کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب بی بی اے سیکنڈ سیمسٹر کی آدتی شرما اوربی اے ایل ایل بی کی پرینکا نے حاصل کیا۔ یہ دن منانے کا مقصد نوجوانوں کو ماحول کا تحفُظ کرنے کی جانب حوصلہ افزائی کرا تھا ۔پروگرام میں کنور سمر دیو سنگھ چاڑک، کمل پادھا ، پروفیسر وی پی منگوترہ، ڈاکٹر وکیش کمار شرما اور مس بیلا چاڑک نے شرکت کی۔