جموں//وومید رنگ منچ کی جانب سے یہاں منگل کے روز ایک ڈرامہ ’’’مجرم میں نہیں پر مجرم میں ہی ہوں‘ ڈرامہ پیش کیا گیا،جسکے تحریر کار راکیش روشن بھٹ اور ہدایت کار روہت بھٹ ہیں۔امیچر تھیٹر گروپ یونی سن کلچرل ٹروپ کے اشتراک سے اپنے بہترین ڈرامے ریاست کے عوام کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ ڈرامہ ’’مجرم میں نہیں پر مجرم میں ہی ہوں‘‘پہلے ہی متعدد تھیٹر فیسٹول یعنی کہ دہلی این سی آر، جموں ، ممبئی و ملک کے دیگر حصوں میں پیش کئے گئے ہیں۔ڈرامہ میں سماجی تمدنی اقدار اس طرح سے پیش کئے گئے ہیں کہ ہال میں سامعین کو ایسا لگا کہ جیسے یہ انکی ہی کہانی ہو۔ اس ڈرامہ میں جتیندر ،ونے پنڈتا، رجنی بھٹی، شوم کول، ابھے،ہماگنی، رمیش پنڈتا اور رجت شرما نے کام کیا۔