سانبہ // کرشی وگیان کیندر سانبہ کی جانب سیزیر نگرانی شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز ضلع کے موضع پٹی میںگیہوں کے فصل پر فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں 55سے زائد ترقی پسند کسانوں نے شرکت کی۔کے وی کے سانبہ نے اس سلسلہ میں ایک راست ڈیمانسٹریشن دیا ، جس سے علاقہ کے کسان کافی مطمئن دکھائی دئے۔سربارہ کے وی کے اور سینئر سائنسدان ڈاکٹر ونود گپتا نے فرنٹ لائن ڈیمانسٹریشن کے رول اور اسکی اہمیت سے پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے گیہوں فصل پیدا کرنے میں کسانوں کی اچھی کاوشوں کی ستائش کی اور انہیں WH 1080 قسم کا بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کو کہا ۔انہوں نے فیلڈ ڈے منعقد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر سنجے کھجوریہ نے موضع میں گیہوں فصل پر فیلڈ ڈے منعقد کرنے کی اہمیت کے متعلق جانکاری دی۔انہوں نے بھی ملحقہ دیہات کے کسانوں کو WH 1080 قسم کا بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کو کہا ، تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر امت مہاجن نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور انہیں معیاری بیجوں کا استعمال کرنے پر زور دیا