جموں//ست گورو ماتا سودکھشا جی مہاراج کے آشیرواد سے ملک بھر کے تقریباً 3000سنت نرانکاری مشن کی شاخوں کی جانب سے مانو ایکتا دوس سماگم کے ایک حصہ کے طور بابا گوربچن سنگھ جی اور مشن کے سینکڑوں عقیدت مندوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے خون کا عطیہ منعقد کرنے کے کیمپ منعقد کئے۔ ایک بیان کے مطابق اسی سلسلہ میںایس این سی ایف نے یہاں سنت نرانکاری ستسنگ بھون شاستری نگر میں خون عطیہ دینے کا ایک کیمپ منعقد کیاگیا ،جس کا افتتاح فائنانشل کمشنر ریوینیو ڈاکٹر پون کوتوال ِآئی اے ایس نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں خون کا عطیہ دینے کو ایک نیک کام اور عظیم عطیہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورتمندوں کی خدمت کرنا خدا کی بہترین عبادت ہے۔ڈاکٹر پون کوتوال نے بھی بذات خود خون کا عطیہ دیا۔کیمپ میں آئی جی پی ،جے اینڈ کے آرمڈ پولیس دنیش رانا ،کمشنر سیکرٹری سکول ایجوکشین سریتا چوہان، آنریری سیکرٹری اینڈین ریڈ کراس سو سائٹی جموں دنیش گپتا ، ایچ او ڈی ڈاکٹر مینا سدھو ،ڈاکٹر رینو مینیا، بلڈ بینک جی ایم سی جموںکی ڈاکٹر انشوبھی موجود تھے۔خون کا عطیہ دینے کے لئے تقریباچار سو افراد نے اپن انام رجسٹر کیا تھا لیکن فقط 198 ہی حاضر ہوئے۔ایس این ایم کے زونل انچارج اجیت سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ 1986 سے اب تک 6,076 خون عطیہ کے کیمپ منعقد کئے گئے ہیں،جن سے 10,36,560 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔کیمپ کا اہتمام بلڈ بینک جی ایم سی ،انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں اور جے کے ایس اے سی ایس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔