جموں //سکاسٹ ٹیچنگ ایسو سی ایشن جموں کا جمعہ کے روز یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا ،۔جس کی صدارت ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کی۔ ایک بیان کے مطابق ایسو سی ایشن کے عہدہ داروںنے اس ایگزیکٹو اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے بہبودی سے متعلق ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ یوینورسٹی نے ہمارے ا یک مرتبہ سٹیلمنٹ کیلئے پہل شروع کی ہے،جو کہ ہمارا ایک اہم مطالبہ تھا اور جس کے لئے وی سی دفتر کے پاس مطلوبہ دستاویزات پر مبنی ایک فائل پہلے ہی پیش کی گئی ہے۔ا جلاس میں ایسو سی ایشن نے 01.01.2006 سے 31.08.2008 کے درمیان ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے سائنسدانوں کے حق میں چار پیشگی انکریمنٹ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جنھوں نے 01.01.2006 سے 31.08.2008 کے درمیان اپنی ڈیوٹیاں جوائن کی ہیں۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وویک ایم آریہ مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت لانے ار سکاسٹ ۔جے ملازموں کی جانکاری کیلئے یونیورسٹی کے تازہ ترین رتبہ کو ویبسائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے ۔ انہوںنے ڈویژنوں ،/اسٹیشنوں /سکیموں/کے وی کیز کے سائنٹفک سٹاف کی شعبہ وار اور بین سینارٹی فہرست کو یونیورسٹی کی ویبسائٹ پر شائع کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں وائس چانسلر سے ان مدعوں میں ذاتی مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی جن میں متعلقہ افسروں کی جانب سے غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے اور جو گُذشتہ پانچ برسوں سے ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل پر جاتی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی یشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی وی سی کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے،جنھوں نے انھیں جلد ہی حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔اجلاس میںجوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر پردیپ کمار، پبلسٹی سیکرٹری ڈاکٹر دیویندر شرما ، خزانچی ڈاکٹر راجیو بھرت نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر جے کمار، ڈاکٹر انیل بھٹ، ڈاکٹر برجیش اجراوٹ،ڈاکٹر برہما و دیگران نے بھی شرکت کی۔