جموں //نٹرنگ جموں کا رواں سال کا 11واں تھیٹر فیسٹول ہفتہ کے روز سے شروع ہو رہا ہے،جس کا اہتمام نٹرنگ کے 35 سال پورے ہونے کے یاد میں کیا جا رہا ہے۔تقریبات کے تفاصیل پیش کرتے ہوئے نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نٹرنگ کے35سال پورے ہونے پر ہر مہینہ نٹرنگ چار روزہ فیسٹول مناتا ہے۔اس طرح سے نٹرنگ ایک سال میں 44ڈرامے پیش کرنے کا ریکارڈ بنائے گا۔ٹھاکور نے کہا کہ فیسٹول کا افتتاح ’’سیوا سدن ‘‘ ڈرامہ پیش کرنے کے ساتھ کیا جائے گا جبکہ 28 اپریل کو ہندی ڈرامہ ’’ بشپ کنڈل سٹکس‘‘ پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ فیسٹول کے تیسرے روز ’’کروٹ‘‘ پیش کیا جائے گا جبکہ فیسٹول کے آخری روز ’’حوالات‘ پیش کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ یہ تمام ڈرامے نٹرنگ سٹڈیو تھیٹر کچی چھاونی میں منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نٹرنگ کے35برس مکمل ہونے کے یاد میں نٹرنگ نے پہلے ہی کامیابی سے 10تھیٹر فیسٹول منعقد کئے ہیں،جس میں فی کس چار ڈرامے پیش کئے گئے۔ نٹرنگ کا قیام 15مئی 1983 کو کیا گیا تھا ، جس میں دو ڈرامے ’’نیلی جھیل ‘‘ اور ’’ننھے کندھے ننھے پیر ‘‘ پیش کئے گئے تھے۔پریس کانفرنس میں نیرج کانت، سنجیو گپتا اور انیل تکو بھی تھے۔