جموں // ڈوگرہ صدر سبھا نے اپنے سالانہ پروگرام کے تحت ’’آئو پکھشیوں کو پانی پلائیں ‘‘ پانی بچائو ،جانور بچائو کے موضوع پر 4مئی کو وائلڈ لائف محکمہ کے اشتراک سے ایک پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھا نے یہ مہم سات سال قبل شروع کی تھی ، جو کہ قدرت سے پیار کرنے والوں میں بہت ہی مقبول ہو گئی تھی۔پروگرام میں قدرت کے تحفُظ اور جڑی بوٹیوں کی دیکھ بھال پر بات و چیت شامل ہوگی۔جس کے بعد مٹی کے لٹکتے ہوئے برتنوںکی تقسیم کاری ہوگی ،جو کہ گھروں ، سکولوں ،دفاترمیں اور درختوں پر لٹکاکرکے باقاعدگی سے پانی سے بھر ے دئے جاتے ہیں۔اس نیک کام سے پیاسے جانوروں کو موسم گرما میں پانی مہیا ہو جائے گا۔اس نیک کام میں سماج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں بشمول طلاب و اساتذہ برادری کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔سبھا کا اس سلسلہ میں ہزاروں کی تعداد میں مٹی کے برتن تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے کہا کہ چھوٹے جانوروں کو بچانے کے علاوہ یہ انسانیت کیلئے پانی بچائو کا ایک پیغام بھی ہے۔.انہوں نے کہا کہ پیشنگوئی ہے کہ دنیا کو پانی کے بچانے کی اہمیت کو محسوس کرنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں جنگ پانی پر لڑی جائیں گے۔انہوں نے جموں خطہ کے گرم علاقے کے لوگوں کو اس نیک کام میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے او اپنے گرد و نوح میں جانورں کی پیاس بھجانے کیلئے مٹی کے برتن لٹکانے کو کہا ہے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں پروفیسر این کے ڈوگرہ، کرنل کرن سنگھ جموال، پریم ساگر گپتا، پریگیڈیر ایم ایس جموال، کرنل ڈاکٹر ویریندر کے ساہی، گھمبیر سیو سنگھ چاڑک، جنک کھجوریہ، پروفیسر انیتا بلاوریہ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) سنیتا کپوربھی شامل تھے۔