جموں //جموں میونسپل کاپرویشن کی ڈپٹی مئیر ایڈ وکیٹ پورنما شرما نے ہفتہ کے روز سینٹیشن سٹور کانجی ہائوس، لائن مین سیکشن ، میکنکل سب ۔ سیکشن اور سنگل ونڈو کیش کائونٹر کا معائینہ کیا۔دورے کے دورانڈٹی مئیر او رموجود ا فسروں نے متعدد مدعوں جیسے کہ ایکوپمنٹ کی قلت،چھڑکائو کے ایکوپمنٹ کی ضرورت، ادویات کی کمی، فاگنگ سیکشن میں عملہ کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔ڈپٹی مئیر نے میونسپل عملہ کو درپیش مسائل جیسے کہ خراب ہوئے فرنیچر،آلہ جات جسیے کہ پنکھوں ،کولروں ،کمپیوٹروں اور پرنٹروں وغیرہ کی عدم دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی مئیر نے موقعہ پر ہی ملازمین کی شکایات کا جنگی سطح پر ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان کو فاگنگ سیکشن ،کانجی ہائو س کو مطلوبہ افرادی قوت مہیا کرنے کی ہدایت دی،تاکہ عام لوگوں کو بیماریوں جیسے کہ ملیریا، ڈینگو اور مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوںنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کو جے ایم سی ملازمین کو ضروری ایکوپمنٹ فراہم کرنے کی ہدیت دی۔