جموں //صدر آریہ سماج جانی پور سبھاش بابر ،منتری رمیش کھجوریہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیندر یہ آریہ یوا پریشد ،نئی دہلی کے بینر تلے 5 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلاب کیلئے انکی جانکاری کا ٹیسٹ لینے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام طلاب کی جانکاری میں اضافہ کرنے کیلئے بھی کیا گیا تھا ، جس میں متعدد سرکار ی سکولوں کے 250 سے زائد طلاب نے شرکت کی۔ فاتحیں میں اسناد ،نقد انعام ا ور مومینٹو پیش کئے جائیں گے۔پروگرام منعقد کرنے کا اہم مقصد طلاب کو اپنے ملک کے مذہب ، انکے تمدن اور انڈین ہیریٹیج کو محفوظ رکھنے کی جانکاری دینا تھا ۔پروگرام کا اختتام شاستری وید یانشو کی جانب سے منتر اچارن کے ساتھ کیا گیا ۔طلاب کو اس موقعہ پر چائے و سنیکس بھی پیش کئے گئے۔