جموں//منگل کے روز یہاں تالاب تلو میں وزیر لین ، درگا نگر، پٹہ بوہڑی، کرنل کالونی، اور وارڈ نمبر 41,40 اور 61 کے لوگوں نے دیوان ماڈرن برئیوریز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین انتظامیہ اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے بریورئیز کے مالک کے خلاف کوئی مناسب کارروائی نہ کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس نے جموں کی گھنی آبادی علاقہ میں فیکٹری کھول کر رکھی ہے۔ مظاہرین کی قیادت ونود سنگھ نے وزیر یوتھ محلہ ویلفیئر کمیٹی کے ہمراہ کی۔مظاہرین میں چیئرمین دین دیال شرما ، نائب چیئرمین للیتندر شرما ،صدر جتیندر کھجوریہ، سیکرٹری گریش بڈھیال، میڈیا صلاحکار وکاس کھجوریہ ،راکیش کمار، اشوک سنگھ وزیر، جے دیپ سمیال، راکیش ڈگل، ایس کے جلالی و غیرہ نے بھی شرکت کی۔محلہ کمیٹی درگا نگر کے لوگوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وند سنگھ وزیر نے کہا کہ ہمیں علاقہ میںدیوان شراب فیکٹری کے چالو ہونے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار ہا فیکٹری کے مالک سے آلودگی کو کم کرنے کیلئے بتایا کیونکہ وہاں سے بد بو آتی ہے ،جس کی وجہ سے مقامی آبادی کا صحت متاثر ہوتا ہے۔لیکن تا دم اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔کمیٹی کے چیئر مین دین دیال شرما نے کہا کہ سرکار نے ماحولیاتی قوانین کے تحت دیوان ماڈرن برئیورئیز لمیٹڈ کے نام ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے،جس میں انہیں واضع طور سے یونٹ کو غیرقانونی طور سے چلانے کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔یہ فیکٹری رہائشی علاقہ میں چل رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کو بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔یوتھ محلہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر جتیندر کھجوریہ نے کہا کہ اب برداشت حد سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہم اس آلودہ ماحول میں رہ نہیں سکتے ہیں، جس سے ہمارے کنبہ کو بیماریاں ہو تی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی حق کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں،ہم انتظامیہ کی بے رُخی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے فیکٹری کو علاقہ سے بند کرکے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں ،مظاہرین پُر امن طور سے منتشر ہوئے۔