جموں //چھنی ہمت سیکٹر 3 کے مکینوں نے جمعہ کے روز چھنی ہمت وارڈ نمبر 50۔ کی کارپوریٹر نینا گپتا کے ساتھ ملاقات کی۔ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر وارڈ نمبر51۔ کے کارپوریٹرراج کمار،ریاستی بی جے پی یوتھ کے نائب صدر ایڈوکیٹ اشانت شرما ،ضلع سیکرٹری بلوان سنگھ ،ایڈوکیٹ ورن گپتابھی موجود تھے۔وفد نے کارپوریٹر کی نوٹس میںعلاقہ میں پینے کے پانی کی کم معیاری کی جانکاری دی،جو مضر صحت ہے۔کارپوریٹر نینا گپتا نے واقعہ کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے موقعہ پر جاکر جائزہ لیا۔انہوں نے فوری طور سے معاملہ ایگزیکٹو انجینئر صحت عامہ کی نوٹس میں لایا، جنھوں نے شکایت پر فوری طور کارروائی کرتے ہوئے ماتحت عملہ کو شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔ بیان کے مطابق ماتحت عملہ کی ٹیم فوری طور جائے موقعہ پر پہنچی اور یقین دلایا کہ شکایت کو فوری طورحل کیا جائے گا۔