جموں//559ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سکھس 4آل فائونڈیشن ،سیلف ایجو کیشن ٹرسٹ اور روٹیری کلب جموں ایلائٹ نے ASCOMS جموں (بترہ ہسپتال)کے اشتراک سے سکلیگڑھ کالونی گوند پورہ چھٹاجموں میں ایک میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا ۔میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اتل گپتا ایچ او ڈی میڈیسن، ڈاکٹر وکرم شرما،ڈاکٹر روہت رینہ، ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر سنی رینہ، میڈیسن محکمہ سے ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر کے ایس مہتہ،ایچ او ڈی ،ڈاکتر ایچ ایس بالی، ڈاکٹر جنپریت سنگھ،ڈاکٹر جھرنا ورما، ڈاکٹر انریت کور محکمہ سرجری، ڈاکٹر پرینکا شرما،ڈاکٹر ایشان کوہلی، محکمہ اطفال،ڈاکٹر سنی شرما ارتھو پیڈک،ڈاکٹر فرہان یعقوب ،ڈاکٹر رمنبیر سنگھ ،اور ڈاکٹر پی ایس رینہ شامل تھے۔تقریباً550مریضوں کا معائینہ کیا گیا اور جموں کشمیر سکھ پروفیشنل گروپ نے موقعہ پر مریضوں کے موقعہ پر ہی طبی ٹیسٹ کئے اور دوائیاں تقسم کیں ۔یہ کالونی جہاں یہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا کے لوگ غریب اور سو سائٹی کے نچلے طبقہ کے اور انہیں اس قسم کے میڈیکل کیمپ کی اشد ضرورت تھی ۔ڈاکٹر کے ایس مہتہ ایچ او ڈی سرجری نے کہا کہ ASCOMSکی جانب سے ضرورتمند مریضوں کو ہسپتال میں دوائیوں سمیت سرجری اور دیگر بیماریوں کا علاجمفت کیا جائے گا۔ان کیمپوں کو کامیاب بنانے کیلئے منتظمین میں بشمول منجیت سنگھ کنوینئر سکھس 4آل فائونڈیشن ،ایس راجندر سنگھ ریٹائرڈ زیڈ ای او ،ایس جگجیت سنگھ ،این پی سنگھ، جسمیت سنگھ،ہر شرن سنگھ،
اجیت پال سنگھ،ٹی پی سنگھ،گور مندر کور،مندیپ کور،بلجیت سنگھ مودی، سر جیت کور،دھرم ویر سنگھ ،پرمجیت سنگھ،بلویندر سنگھ اور دیگر تنظیموں کے ارکان بھی شامل تھے۔سیلف ایجوکیشنل ٹرسٹ رضا کار ،رندھیر سنگھ،ترپت سنگھ، اور ان کی ٹیم،راٹیری کلب کے روبن سنگھ مہتہ، گوروندر کور ڈاکٹر منیشا کوہلی،مس جیوتی شرما، مس سنگیتا پوری،تریکا گپتا، سنجیو وید،منجیت سنگھ وغیرہ شال تھے۔