جموں //جی ایم سی کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرمانے آنے والی شری امرناتھ جی یاترا ۔2019 کے سلسلہ میں تیاریوں کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ۔اجلاس میں سیکرٹری سونینا شرما ، اے سی آر پریم ،جوائنٹ کمشنر جسپال سنگھ ، چیف اکونٹس افسر جوگیندر شرما ، سنگھ اے سی آر ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا، ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، چیف ٹرانسپرٹ افسر طلت محمود، اے ای ای ایس جوگیندر بالی اور انفارمٹکس افسر انکش کپورنے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتا گیا کہ یاترا شروع ہونے سے قبل تمام کھبوں کو ایک ہی رنگ میں بدل دیا جائے سائن بورڈوں کو اہم مقامات جیسے کہ اندرا چوک، ریلوے اسٹیشن ، بیس کیمپ،جیول میں نصب کیا جائے۔ڈپٹی مئیر نے یاترا کے انتظام کےلئے جے ایم سی سے نوڈل افسر کو کرنے کی ہدایت دی۔ یاترا کے دوران نالہ گینگ کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔اہمم مقامات پر جے ایم سی ہیلپ ڈیسک کو نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ یاتریوں کو کوئی بھی مشکل پیش نہ آئے۔ متعدد مدعوں جیسے کہ یاتری کیمپ بھگوتی نگر ،مندروں ، مین مارکیٹ، اور دیگر سیاحتی مقامات میں میں صفائی و ستھرائی کی ہدایت دی۔انہوں نے چیف ٹرانسپورٹ افسر کو روزانہ کی بنیادوں پر مزةبی مقامات پر پانی کی ٹینکوغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ہیلتھ افسر سے یاتریوں کو مناسب صفائی و ستھرائی کی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر (ای)کو تمام خراب ہوئی لائٹوں کی مرمت کرکنے کے علاوہ نئی لائٹیں نصب کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں موجود تمام اہلکاروں نے ڈپٹی مئیر کو یقین دلایا کہ وہ یاترا کے دوران تمام ضروری خدمات فراہم رکھیں گے۔