جموں //سابقہ وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو انکی 55ویں برسی پر زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک پروگرام منعقد ہوا ،جس کی صدارت صدر پردیش کانگریس کمیٹی غلام احمد میر نے کی۔اجلاس میں متعدد پی سی سی ، ڈی سی سی وسینئر لیڈروں ، سابقہ وزرائ، لیجسلیٹروں اور پارٹی عہدہ داروں ،پارٹی کی متعدد ونگوں بشمول سابقہ ایم پی مدن لعل شرما ، سابقہ نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، نائب صدور مولا رام ،رمن بھلہ، کانتا بھان ،جگل شرما، تر جمان اعلیٰ رویندر شرما ،رجنیش شرما ، بلوان سنگھ ، من موہن سنگھ ، منجیت سنگھ۔ شاہنواز چودھری اند وپوار، شو دیو سنگھ ، اشوک شرما ،اشوک ڈوگرہ ،ج ایل چلہوترہ، ڈی سی سی صدور ڈاکٹر منوہر لعل، شبیر احمد خان ، سردار منجیت سنگھ ،کرشن چندر بھگت، وکرم ملہوترہ، ہری سنگھ چب، چودھری عبدل غنی(پونچھ)،پرتیم سنگھ (ریاسی)،روجیو سدھوترہ (سیوا دل) ،ایم کے بھاردواج، چوھدری ظفر اللہ، نریندر شرما ، پنڈت پون رینہ، نیرج گپتا، ششی شرما ،ندین نیازو دیگران نے بھی شرکت کی۔ پنڈت نہرو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے پی سی سی صدر جی اے میر نے انہیں بطور ایک دور اندیش لیڈر قرار دیا، جنھوں نے عظیم ملک کے مستقبل کےلئے مستحکم پالیساں اپنائی ۔انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے بطور پہلا وزیر اعظم جدید بھارت کی بنیاد ڈالی۔وہ دنیا کے ایک عظیم لیڈر تھے ،جنھوں نےدینا کے ہر ایک شعبہ میں اپنی امٹ چھاپ چھوڑی۔ا نہوں نے کہا پنڈت نہرو سیولر ازم اور سوزلم کے اصولوں کے حامی تھے ،جن کی فلاسفی آجکل کے دور میں اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انکی پالسیوں کو نوجوان طبقہ میں عام کی جائے۔ بعد ازاں ، انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے ساتھ جموں خطہ میں ہوئے حالیہ انتخابات اور ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مباحثہ کیا۔