جموں//ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے،جس میں ہر ایک شہری کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔بھارت کشرت میں وحدت کے لئے مہشور ہے۔ملک کے مستقبل کے لیڈروں میں اعتماد پیدا کرنے اور انہیں بولنے کے سکل کو فروغ دینے کےلئے جموں سنسکرتی سکول کی جانب سے پہلی جماعت کے بچوں کےلئے فینسی ڈریس مقابلہ منعقد کیا گیا ۔طلاب نے مقابلہ میں جوش و خروش سے شرکت کی۔جسکا موضوع ”آپکا محبوب بھارتی سیاست دان‘ ‘ تھا۔بچے اپنے من پسند سیاست دان کے پوشاک میں ملبوس تھے ،انہوںنے انکے لیڈروںکی کام کے متعلق چند الفاظ بھی بولے۔مقابلے میں رسمیت کور نے بطور جج اپنے فرائض انجام دئے،جسکا اختتام فاتحین میں انعامات کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا ۔مقابلہ کا پہلا انعام جپنجوت سنگھ اور سنندھی نے مشترکہ طور سے حاصل کیا ،دوسرا انعام کاویہ اور سرگم نے بھی مشترکہ طور سے حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام اوجسیو اور کایانہ نے مشترکہ طور سے جیت لیا۔پروگرام میں چانسیہ آنند اور سارتھک کو حوصلہ افزائی انعامات سے سر فراز کیا گیا۔ سکول کی پرنسپل و وائس چیر پرسن روہنی ایم ا نے اپنے خطاب سے طلاب کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اپنی دانائی سے ان میں اعتماد اور جانکاری پیدا کی اور اساتذہ کو طلاب کے کیمونکیشن سکل میں اضافہ کرنے کے لئے کی جا رہی کاوشوں کی ستائش کی۔