جموں//وشوا بھارتی پبلک ہائر سیکنڈری سکول اکل پور موڑ،اودھے والا ،جموں میں سول ڈیفنس کی جانب سے زیر قیادت ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں ڈی ایس پی ششی ٹھاکور ایک روزہ بیداری اور ڈیمانسٹریشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔یک بیان کے مطابق بیداری پروگرام میں طلاب ،تدریسی عملہ و دیگر ایڈ منسٹریٹو سٹاف کو سول ڈیفنس انسٹریکٹروں نے فسٹ ایڈ، سی پی آر، بجلہ جھٹکہ لگنے، آگ بجھانے کے عمل، ہنگامی طور سے بازیابی کے اقدام کی جانکاری کے ہمراہ ڈیمانسٹریشن بھی دیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں ڈی ایس پی ششی ٹھاکور ،چیف وارڈن پرم جیت کور، ڈپٹی چیف وارڈن ٹھاکور رنجیت سنگھ اور ڈپٹی ڈویثژنل وارڈن سول ڈیفنس جموں آر،وجے منگوترہ نے بھی ’’ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور اسکے رول اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی اہمیت پر بیش قیمتی لیکچر دیا۔ ادارے کے چیر مین ایس کے کول اور ادارے کے وائس پریذیڈنٹ ریٹائرڈ آئی جی پی جے اینڈ کے پولیس یوگیندر کول نے سول ڈیفنس تنظیم کے رول کی سراہنا کی اور ڈپٹی کنٹرولرجموں اور انکی ٹیم کا ایسا اہم بیداری و ڈیمانسٹریشن پروگرام منعقدکرنے پر شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں سکول کے تقریباً 200طلاب اور سٹاف نے شرکت کی۔