جموں //جے کے این پی پی اورآل جے اینڈ کے ریہڑی ،کھوکھوںاور پھڑی تاجروں نے بدھ کے روز یہاں ٹرانسپورٹ نگر میں جے ڈی اے حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرکیا۔مظاہرین منہدم کرنے کی کاروائی کے دوران متاثرین کی باز آبا کاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ مہینہ قبل جب جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ نگر،نروال میںمنہدم کرنے کی مہم چلائی ،تو متاثرین نے وی سی اور گورنر کے صلاح کار بی بی ویاس کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی باز آبا د کاری کے لئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔مظاہرین نے کہا کہ ویاس نے انہیں یقین دہانی کی تھی کہ وہ یقینی طور سے غرین اور محنتی کارکنوں کیلئے کچھ کریں گے اور وی سی سے اس سلسلہ میں کار گر اقدام کرنے کی بھی ہدایت دی تھی لیکن تادم اس سلسلہ میں کُچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ سرکار کے پاس سنگبازوں کیلئے باز آباد کاری پالیسی ہے جبکہ ایماندار اور غریب لوگوں کے لئے ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے،جو خون و پسینہ کرکے ایمانداری سے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔مظاہرین نے کہا ہے کہ انکے کام کرنے کیلئے کوئی دوسری جگہ نہیں ہیاور نروال میں ریہڑی یا عارضی کھوکھے رکھنے والوں کی مستقل بازآباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔جے کے این پی پی کے نریج گپتا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے تب تک مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی کی جب تک کہ انکے مطالبات حل نہ ہوں ۔مظاہرین میں امر چند، رویندر سنگھ ،اشونی کمار، دیویندر سنگھ ،سنیل ورما وغیرہ بھی شامل تھے۔