جموں //ضلع پولیس کی جانب سے لانچ کئے گئے ’’Care for Your Buddy programme‘‘کو مقبول کرنے اور اسے لاگو کرنے کے لئے اکھنور اور بشناہ میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اکھنور میں منعقدہ بیداری پروگرام ایس ڈی پی او اکھنور ڈی ایس پی اجے شرما کی قیادت میں ہائر سیکنڈری سکول اکھنور میںمنعقد کیا گیا۔پروگرام میں سکول کے طلاب اور سٹاف ممبروں نے شرکت کی۔پروگرام میں طلاب کو منشیات کی بدعت کے مضر اثرات سے باخبر کیا گیا اور انہیںمنشیات سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ۔انہیں قانون پر عمل کرکیاور اخلاقی کاروائیوںمیں سدھار کرکے ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے کی بھی صلاح دی گئی ۔اس موقعہ پر طلاب کو منشیات سے دور رہنے کی حلف دلائی گئی ۔ دریں اثنا ،پروگرام کے تحت ایس ڈی پی او آر ایس پورہ ڈی ایس پی سوربھ پرشار کی قیادت میں راجیش پبلک سکول بشناہ میں منشیات مخالف کین موضوعو پر ایک رنگولی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سکول کے متعدد طلاب نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر طلاب اور سٹاف کو ضلع پولیس کی جانب سے لانچ کئے گئے ’’Care for Your Buddy programme‘‘کی وضاحت کی گئی اور انہیں ایک دوسرے کومنشیات کے استعمال سے دور رہنے پر مد دکرنے میں زور دیا گیا ۔