جموں //نٹرنگ کے 35 برس منانے کے سلسلہ میں نٹرنگ جموں نے اپنا 12 واں نٹرنگ تھیٹر فیسٹول منگل وار سے ساتھ شروع کیا ہے۔ فیسٹول کے تیسرے روز آتما جت کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’اندھے کانے‘‘ پیش کیا گیا جس کے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ اس ڈرامہ میں کام کرنے والے کلاکاروں میںمنوج کمار للوترہ، سشانت سنگھ چاڑک، عادل خان ، امنگ شرما ،چاہت کٹیال، چراغ آنند اور برجیش اوتارشامل ہیں ۔ نٹرنگ کے شاندار 35 سال مکمل ہونے پر نٹرنگ مئی2018سے ہر ماہ 4 روزہ تھیٹر فیسٹول منعقد کر رہا ہے اور28مئی 2019 سے 12 واں فیسٹول منا یا جارہا ہے جس میں چار تھیٹر پروڈکشنز پیش کر رہے ہیں۔نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس فیسٹول کے مکمل ہونے سے نٹرنگ نے ملک بھر میں 13مہینوں کے دوران ایک ہی گروپ کے ذریعہ سے 44۔ مختلف ڈرامے پیش کرنے کا پہلے ہی ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کے تیسرے روز یعنی کہ 31 مئی 2019کوہندی ڈرامہ ’’ریہرسل ‘‘ پیش کیا جائیگا۔یہ تمام ڈرامے نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر ،کچی چھاونی ،جموں میں بعد دوپہر 05:00 بجے پیش کئے جائیں گے ۔بلونت ٹھاکور نے تمام ایکٹروں ،ڈائریکٹروں اور ٹیکنشنوں کو ایسے تواریخی نٹرنگ فیسٹول کے ساتھ منسلک رہنے پر سراہنا کی۔ڈرامہ کرن پریت کورنے پیش کیا تھا جبکہ محمد یاسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔