جموں //انجمن ء امامیہ کی جانب سے یہاںکربلا کمپلیکس وزارت روڈ میں ہفتہ کے روز ا فطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔افطار پارٹی میں معزز شہریوں ، متعدد بازار ایسو سی ایشنوں کے ایگزیکٹو ممبران ،سماجی کارکنوں ، پولیس اہلکاروںاور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔افطار پارٹی کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جس کا مقصد سماج میں روا داری اور بھائی چارے کا پیغام پہنچانا ہے۔انجمنء امامیہ کے سیکرٹری پروفیسر شجاعت خان نے منجانب امامیہ مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمیں انکی شرکت کرنے سے کافی مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک خصوصاً ریاست کی بھلائی کیلئے دعا کرنی چاہیے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںانجمن کے صدر امانت شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اپنی روح کو صاف و پاک رکھنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے اور افطار پارٹی سماج میں بھائی چارہ قائم رکھنے کی جانب ایک پہل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن مستقبل قریب میں ریاست کی خوشحالی اور روا داری برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھائے گی۔انجمن کے جوائنٹ سیکرٹری اعجاز نقوی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔انہوں نے معزز شہریوں اور سول انتظامیہ کی جانب سے پارٹی میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بھی ہر وقت تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔