جموں //گوجر بکروال دیش تحریکء انصاف نے طبقہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوجر بکروال دیش تحریکء انصاف کے صدر چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ جے اینڈ کے کے خانہ بدوش ہمیشہ تمام سہولیات سے محروم رکھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا چاہیے موسم گرما ہو یا موسم سرما ہو یا ماہ رمضان کا مہینہ ہو ،ریاست کے ان خانہ بدوشوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے طبقہ کے متعدد مسائل اجاگر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ماضی میں سرکاروں نے یہ مطالبات حل نہیں کئے ہیں ۔ انہوں نے جے اینڈ کے میںحق جنگلات ایکٹ لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے عید کے موقعہ پر سرکاری راشن ڈیپئووں میں راشن ،کھانڈ،گیہوں وغیرہ دستیاب رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے بغیر خلل بجلی اور پانی کی باقاعدہ سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس موقعہ پر فارو ق احمد، چودھری لال دین ، غفور احمد و دیگران بھی موجود تھے۔