کٹھوعہ //جموں سنسکرتی سکول میں 'Effective Teaching Strategies and Life Skills 'کے موضوع پر ہفتہ کے روز سکل بلڈنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ میں ٹیچنگ برادری کیلئے لرننگ کے مواقعے اور انہیں با اختیار بنانے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔تربتی سیشن میں ریسورس پرسن ڈاکٹر چاند ترہن نے تربیت فراہم کی ،جو سی بی ایس ای سی تصدیق شدہ ماسٹر ٹرینر اور نفسیاتی کنسلٹینٹ ہیں،جو 1993 سے کونسلنگ شعبہ میں کام کرتے ہیں۔ورکشاپ میں متعدد سکولوں جیسے کہ اے پی ایس جنگلوٹ، اے پی ایس سانبہ، آئی پی ایس کڈز کٹھوعہ، کے پی ایس برنوٹی، رائزنگ اسٹارز، ڈی ایس ہیریٹئیج ، مینروا پبلک سکول، اور جموں سنسکرتی سکول نے شرکت کی۔تربیت 21ویں صدی کے لرنروں کے امکانات کے تحت منعقد کی گئی۔یہ ایک تبادلہ خیال اور ٹیم پر مبنی تربیت ہے۔ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی دوڑ میں موجودہ انتثار کی وجہ سے ایسے ورکشاپ کا فی سود مند ثابت ہونگے۔ڈاکٹر چاند ترہن نے جے ایس ایس کے پرنسپل مسز ملی آر سمبریا کے ہمراہ منیجمنٹ و دیگر سکولوں کے پرنسپلوں کا ورکشاپ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا،جن کی بدولت سے ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔