جموں //مہاجن سبھا نے چھنی ہمت میں اتوار کے روز اپنا دفتر کھولا ۔ ایک بیان کے مطابق دفتر کھولنے کا افتتاح سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا نے کیا،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھے۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان بریگیڈیر انیل گپتا اور بی جے پی کے ضلع جموں کے صدر بلدیو سنگھ بلاوریہ مہمان ذی وقر تھے۔ کارپوریٹر اجے گپتا، بی جے پی لیڈر کرونیشن گپتا، نائب صدر بی جے پی یوتھ ایڈوکیٹ اشانت گپتا اور بی جے پی لیڈر کلبیر چاڑک اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔سبھا کے ممبروںنے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔کوئیندر گپتا نے تمام نو منتخبہ ممبران کو دفتر کھولنے پرمبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ برادری نے انہیں ہمیشہ اپنا تعاون دیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ یقینی طور سے انکے مسائل کرنے کیلئے کاوشیں کریں گے۔انہوں نے برادری کے ممبران کو متحد رہنے اور سماج کی بھلائی کیلئے کام کرنے کی اپیل کی۔سبھا کے صدر وپن گپتا نے ممبروں کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے پر انکا شکریہ اداکیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ انتخاب کے دوران کئے گئے وعدوں کو عملانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے تمام ممبران اور مہمانوں کا شرکت کرنے میں شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر اشوک جنڈیال، راج کمار گپتا، سچیو گپتا، راجندر مہتہ، موہن گپتا،کشویندر گپتا، دلیپ گپتا، اوم گپتا، گورو سروپ، ونے گپتا، سدرشن گپتا، للت مہاجن ،ایلاش لنگر، یس پال گپتا، وشو دیپ گپتا و دیگران بھی موجود تھے۔