جموں //پنون کشمیر کی جانب سے یہاں اتوار کے روزمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مرکزی سرکار سے بے گھر کشمیری ہندووں کی مستقل باز آبا دکا ری کی اپیل کی گئی۔ پنون کشمیر کے لیڈر اگنی شیکھر نے نئی مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر میں امن کو قائم کرنے کیلئے کشمیر کے بے گھر ہوئے لوگوں کے لئے دریائے جہلم کے مشرق اور شمال میں ایک مرکزی زیر انتظام والا علاقہ بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مودی سرکار کوحال ہی میںمنعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت ملنے کا خیر مقدم کیا۔اانہوں نے میں کہا کہ وادی میں حالات بہت ہی نازک ہیںاور مسلم علحیدگی پسندگی رحجانات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔اپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بھارت سرکار کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ کشمیر کو اسلامی علحیدگی پسندوں نے تباہ کر دیا ہے۔اور مبینہ الزام لگایا کہ وہ کشمیر میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔انہوں نے کشمیر میں ملی ٹینسی اور اسلامی انفراسٹریکچر کو تباہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنون کشمیر کے اجے چرنگو نے کہا کہ کشمیر میں علحیدگی پسند تحریک آزادی اور مل جل کر رہنے کی بے عزتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا۔پنون کشمیر نے بھارت سرکار پر بھی اسکی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا ۔انہوں نے وزیر داخلہ کی جانب سے دئے گئے بیان کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیرمیں ہندوں کی نسل کشی کے لئے جے کے ایل ایف ذمہ وار ہے۔پریس کانفرنس میں بھارت سرکار سے کشمیری ہندوں کی نسل کشی کے منحرف ہونے کی پالیسی کو ترک کرنے کی اپیل کی اور طبقہ کی مستقل بازآباد کاری کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کا اپیل کی۔