جموں //ٹیم جموں نے جموں کے لوگوں میں گرمی سے راحت دلانے کیلئے ٹھنڈامیٹھا پانی مہیا کرکے 15روزہ پروگرام کا افتتاح کیا ۔چیر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال نے میٹھے /ٹھنڈے پانی کے اسٹال کا افتتاح کرتے ہوئے راہگیروں میںاشیا ئے خوردنی تقسیم کی۔افتتاح کے پہلے روز سینکڑوں لوگوں بشمول بزرگوں ،بچوں اور خواتین نے اشیائے خوردنی حاصل کئے اور ٹھنڈا پانی مہیا کیا اور ٹیم جموں کے رضاکاروں نے اس قدم کی ستائش کی۔ٹیم جموں کے رضا کاروں بشمول ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں اور کالجوں کے بیشتر طلاب نے اس میں قابل ستائش کام کی۔لوگوں سے بتادلہ خیال کرتے ہوئے چیرمین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال نے لوگوں کو سوماوتی اماوسیہ اور شنی دیو جینتی کی مبارک باد دی اور کہا کہ لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور اشیائے خوردنی مہیا کرنا کُچھ نیانہیں ہے بلکہ ڈوگروں کی صدیوں پرانی رواعیت ہے،چاہیے یہ سوما وتی اماوسیہ ہو یا نرجا اکادشی ،تمدہ یا آنے والی شری امرنا تھ جی یاترا ہو،جموں کے عوام ہر ہمیشہ سے ہی لوگوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم جموں نے سکول اور کلاج جانے والے بچوں کو اس میںملوث کرکے انہیں اپنی رواعیت کے متعلق جاناکری دی ہے۔