جموں // سوم اماوسیہ کے مبارک موقعہ اور جاری گرم لہر کے پیش نظر جے کے اے پی8ویں بٹالین کے اہلکاروں و افسروں نے میراں صاحب میں اپنے صدر دفتر پر سمبل کیمپ کے متصل لنک روڈ پر ایک لنگر کا اہتمام کیا۔ لنگر میں روٹی (Bread) ،کالے چنے، میٹھا پانی، حلوہ وغیرہ لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔پولیس نے یہ کیمپ لوگوں کو گرمی سے راحت دلانے کے لئے منعقد کیا تھا۔سمبل کیمپ کی طرف جانے والے مسافروں کو راحت دلانے کیلئے پولسی نے گاڑیوں میں ہی اکو میٹھا ٹھنڈا پانی مہیا کیا ۔ پولیس نے یہ پروگرام پولیس۔عوام کے رشتوں کو مستحکم بنانے کیلئے منعقد کیا تھا ،جسکی نگرانی یونٹ کے افسر و رینک کر رہے تھے۔