جموں //جموں و کشمیر بٹوال ویلفیئر ایسو سی ایشن نے ایک مقامی روز نامہ کے سینئر ۔ایڈیٹر پرشات بھاردواج کو میڈیا اور عوامی تعلقات کے شعبہ میں مثالی خدمات انجام دینے پر عزت افزائی کی۔ انہیں یہ عزت افزائی کا تمغہ جے کے اپ ڈیٹ کے دفتر واقع گاندھی نگر میں ایسو سی ایشن کے ممبروں نے پیش کیا ۔ ایسو سی ایشن کے صدر آر ایل کیتھ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبر تحریر کرنا یا اسے کور کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا ہم سوچتے ہیں۔خبر بنانے میں کافی مشقت ہوتی ہے ۔پرشات بھاردواج نے تمام ان روکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جے کے اپڈیٹ میں ایمانداری سے کام کرتے ہوئے اپنا نام کمایا ہے۔ایڈوکیٹ ششی کمار کیتھ، رام پال لکھوترہ، دیس راج کیتھ، رام لعل کیتھ، گورداس چند سگوترہ، رگھو بیر لعل لکھوترہ،اوم پرکاش سرگوترہ اور بلجیت کیتھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔