جموں //سابقہ ایم ایل اے و صدر پینتھرز پارٹی بلونت سنگھمنکوٹیا ہ نے پی ایم جی ایس وائی چیف انجینئر کے ساتھ ملاقات کی۔ایک بیان کے مطابقمنکوٹیا نے انہیںاودہم پور حلقہ کی متعدد سڑکوں کی خستہ حالی سے واقف کیا اور ڈھنڈیال سی ای او آفس سڑک پر میکڈم بچھانے ، اوسو ۔دھارگدرھیاں مرحلہ -2 پر کام فوری طور شروع کرنے، کالٹا۔ڈوگلی سڑک کی ری۔ایلائنمنٹ کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ لوگوں کو فائدہ ہو۔منکوٹیا نے جگانو، جوہنو سڑک کی کشادگی اور مجالٹہ۔چھنگ سڑک پر میکڈم بچھانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے چیف انجینئر سے ان سڑکوں کی فوری طور سے مرمت کرنے کی اپیل کی ۔چیف انجینئر نے منکوٹیا کو یقین دلایا کہ وہ انکی شکایات کا فوری طورسے ازالہ کریں گے۔منکوٹیا کے ہمراہ پارٹی کے کئی لیڈران بھی تھے۔