Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

گورنر کواسمبلی حلقوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کااختیار نہیں:مظفرشاہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 9, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//صدرراج کے دوران ریاست کے گورنر جموں میں اسمبلی حلقوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پرتول رہے ہیں جوسراسرغیرقانونی اورغیرآئینی ہوگا۔اسمبلی حلقوں کی حد بندی کاکوئی بھی فیصلہ صرف ریاستی اسمبلی ہی لے سکتی ہے۔ان باتوں کااظہار عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئرنائب صدرمظفرشاہ نے سرینگرمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گورنرراج کے نفاذ کے بعد سے انتشاری کیفیت پیداہوئی ہے اور خاص کر اْس وقت سے صورت حال بدل گئی،جب آئینی اور قانونی بل بوتے پر نہیں بلکہ حکمرانی طاقت کے بل بوتے پر فیصلے لینے کے ہتھکنڈے استعمال میں لانے کے منصوبے باندھے جارہے ہیں ۔مظفرشاہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں حکمران جماعت بی جے پی کی مْشکل یہ ہے کہ اس پارٹی کو کشمیر میں کارکن نہیں مل رہے ہیں ،بلکہ ایجنٹ ہی مل رہے ہیں۔ایجنٹوں کے ذریعہ کشمیر میں نظام اور تنظیم چلانے کی روایت کشمیر میں کانگریس نے قائم کی ہے اوراب بی جے پی اس راستے پر گامزن ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ ایجنٹ کسی نظر ئیے خیال یا جذبے سے کام نہیں کرتا بلکہ ایجنٹ کسی پارٹی کا اس وقت تک وفادار بنا رہتا ہے جب تک اسے اپنی وفاداری کا معاوضہ ملتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے حال ہی میں اکتوبر، نومبر میں متوقع ریاستی اسمبلی چنائو سے قبل حدبندی کمیشن قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جبکہ چنائو حلقوں کی نئی حدبندی پر 2026  تک پابندی قانون سازاسمبلی نے عائد کر رکھی ہے اب اگرصدر راج  کے دوران ریاست کے گورنر آئینی تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جموں میں اسمبلی حلقوں کی تعداد بڑھانے کے لئے پر تول رہے ہیں تو یہ سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام تصور کیا جائے گا ۔ اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا کوئی بھی فیصلہ جموں و کشمیر کی اسمبلی ہی لے سکتی ہے ۔وزیر داخلہ کی جانب سے نامزد گورنر اس نوعیت کا کوئی بھی فیصلہ لینے کے مجازنہیں ہے۔ اگر ریاستی اسمبلی کی دوتہائی اکثر یت کے بغیر اس قسم کے فیصلے نہیں لئے جاسکتے ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ87 ممبران اسمبلی کے مقابلے میں ایک فرد واحد گورنر کس طرح آئینی امور پر کاری ضرب لگائیں گے اب اگر جارحانہ طرز پر ایسا کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو یہ ڈکٹیٹر شپ نافذ کرنے کے مترادف کا روائی تصور کی جائے گی ۔کیونکہ گورنر کی تقرری ریاستی اسمبلی کی منظوری سے نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ریاستی اسمبلی گورنر کو منتخب کرتی ہے اس صورت حال میں گورنر کو اسمبلی حلقوں کی تعداد سے متعلق کوئی بھی ترمیم کرنے کا قطعی کوئی اختیار نہیں ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?