جموں//جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یہاں اودھے والا میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں لدھیانہ شہرمیں جنج گھر اور ہری دوار میں گیسٹ ہاوس کی شاندار تعمیر پربٹوال سبھا لدھیانہ کی تعریف کی گئی۔ اس موقعہ پرسینئر ممبر آر ایل کیتھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن شاندار کام کےلئے دونوں مقاما ت کا دورہ کرے گی اور سبھا کی عزت افزائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھا کام ہمیشہ دوسروں کو متاثر کرتا ہے ۔ماسٹر رگھو بیر لکھوترہ نے کہا کہ بہترین کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے چاہے تا کہ وہ مزید بہتر کام کریں جس سے دوسرے لوگ متاثر ہوں۔اس موقعہ پر سابق نائب سر پنچ رام لال لکھوترہ،ایڈوکیٹ ششی کمار کییتھ،ایڈوکٹ راج کمار کیتھ،،دیس راج کیتھ ،رچھپال رام کیتھ،کمل سنگھ کیتھ،رگھو بیر لال لکھوترہ،دلے رام کیتھ،پنڈت وجے شاستری اور بلجیت کیتھ بھی موجود تھے۔