جموں //نامور کلا کار رام پال ڈوگرہ کو آروہی پروڈکشنز ٹیم کی جانب سے پیر کے روز یہاں پالی ٹیکنیک ہال میں عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر کلدیپ کمار اور جسلین کور کی سربراہی م،یں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں رام پال کو سند اور مومینٹو پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر سہیل کاظمی مہمان خصوصی تھے جبکہ درمیش نرگورتہ ،پیاسہ انجم نے بطور جج فرائض انجام دئے۔میری پہچان کی چیر پرسن سندھیا گپتا بھی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھی،جنھوں نے محمد رفیع کا پرانا گیت ’’سو بار جنم لیں گے ‘‘ پیش کیا ،جسے سامعین نے بہت ہی پسند کیا۔