جموں//گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال جموں کی جانب سے یو گا 2019کے قومی دن پر یوگا کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔کیمپ کا اہتمام ہسپتال کے یوگا ہال میں عام لوگوں کے لئے روزانہ شام 5بجے منعقد کیاجاتا ہے۔ کیمپ روزانہ جاری رہے گا بشمول تعطیلات اور اتوار کے روز بھی۔کیمپ کے دوران ایم ڈی یوگا ڈاکٹر انیل شرما متعد د بیماریوں کے متعلق ماہرانہ مشورہ دیتے ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ترن سنگھ بھی یوگا کیمپ میں شرکت کریں گے اور متعدد بیماریوں کا یوگا کے ذریعہ سے علاج کرنے کے لئے یوگا ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔چنانچہ ہسپتال شہر کے عقب میں واقع ہے،اسلئے لوگوں کی کافی تعداد کیمپ میں موجود رہتی ہے۔