جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی صفائی و ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیرمین پبلک ہیلتھ سینیٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلاوریہ نے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ جموں شہر کا دورہ کیا او رصفائی کرمچاریوں کی ہڑتال واپس لینے کے بعدشہر میں صفائیو ستھرائی کے موجودہ صورتحال کا معاینہ کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا ،جس میں ہیلتھ افسر جموں سے شہر کے گرد و نواح میں تمام کوڈا کرکٹ ایک دن میں اُٹھانے کی ہدایت دی۔انہوں نے شہر میں کسی بھی قیمت پر صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ،تاکہ شہر خوبصورت دکھائی دے۔بلاوریہ نے کھلے میں کوڈا کرکٹ جلانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے ماحول آلودہ ہو جاتا ہے،جو بیماریوں کے لئے خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہا ٓنے والے دنوں میں ماتا ویشنو دیوی جی اور شری امرناتھ جی یاتریوں کی بھاری تعداد جموں میں وارد ہونے والی ہے ،اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم شہر کو صاف شفاف رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام سڑکوں ،نالوں کو جاب نظر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وارڈ نمبر 20 کے کارپوریٹر راہل کمار ،ارڈ نمبر 10 کے کارپوریٹر انیل معصوم ،ہیلتھ افسر ڈاکٹر ایم ایس خان ، چیف ٹرانسپورٹ افسر طلعت محمود اور دیگران بھی بلواریہ کے ہمراہ تھے۔