جموں //ایس بی آئی رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ نسٹیچوٹ (SBI-RSETI) جموںکی جانب سے یہاںروپ نگر میں منعقدہ بیوٹی پارلر منیجمنٹ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ، جس میں ضلع کے مختلف حصوں کے32اُمید واروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایک مختصر لیکن پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فائنانشل لٹرسی کونلسر ایس بی آئی جموں آر ایل لوچن نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے تمام امید واروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں SBI RSETI،جموں میں حاصل کی گئی سکل کے تمام فوائد لینے کی رہنمائی کی۔ انہوں نے امید واروں کو قرضہ سکیموں جیسے کہ PMEGP, MUDRAوغیرہ کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ڈائریکٹر RSETI جیتا دھر نے اس موقعہ پر کہا کہ SBI RSETI Jammu کا مقصد متوقع سمال اینٹر پرینورس کو سکل فراہم کرنا ہے،تاکہ وہ اپنا روز گار خود کما سکیں۔انہوں نے امیدواروں سے تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی ترغیب دی اور انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔فیکلٹیSBI RSETI Jammuشالو شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔