لکھنپور//محکمہ ایکسائز نے ٹول پوسٹ لکھنپور پر سیمنٹ کا ٹول بچانے کی کوشش ناکام بنا دی ،جہاں پر لوگ بار ہا ٹول بچانے کیلئے علاقہ کے متعدد روٹوں سے غیر قانونی سیمنٹ کو در آمد کر رہے تھے۔11 ۔اور12جون کی درمیانی شب کو ٹول پوسٹ کوٹ پُنوکے چوکس اہلکاروں نے دو گاڑیاںزیر رجسٹریشن نمبر JK08D-9228 اورJK08C-4527 کو روکا اور ان میں بالترتیب 70اور170سیمنٹ بوریاں بر آمد کیں۔دونوں گاڑیوں کو بغیر ٹول رسید کے پایا گیا ،جس سے یہ عیاں تھا کہ یہ گاڑیاں ریاست میں کسی ناجائز روٹ سے داخل ہو گئی تھی۔دونوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور ان سے 43,560/روپے اور 98,560/ روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایک سیمنٹ سے بھری ٹرک زیر نمبر JK02AR-7481 سے 2,31,000/روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا تھا، جسے ٹولپوسٹ کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے تعاون سے ضبط کیا گیا تھا۔یہ پوری کاروائی ڈپٹی ایکسائز کمشنر آشیش کمار گپتا کی نگرانی میں تحت رہنمائی ایکسائز کمشنر ایم راجو انجام دی گئی تھی،جس میں ایکسایز اینڈٹیکزیشن افسر روہت سرما ، سندیپ گپتا، جاوید اقبال ،بلویندر سنگھ ،عاقب ملک، عرفات گونی، دیویندر سنگھ ،راجیش کمار و محمد رفیع نے بھی کردار نبھایا ۔ ایکسائز کمشنر نے ایکسائز ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے اہلکاروں سے مزید ایسی کاروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا ،تاکہ مستقبل میں ایسے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہو پائیں۔